بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول، آمبور میں جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب۔


آمبور (رپورٹ): جناب بانگی پرویز اکبر صاحب مینیجر و کر سپانڈنٹ کی سرپرستی میں شہر آمبور کی قدیم و مشہور بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول، آمبور میں جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر جناب کے الطاف احمد صاحب نے انجام دیے۔ معروف معالج ڈاکٹر مسیح اللہ (BUMS) کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی
جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ شریف سے ہوا۔ تقریب میں ڈاکٹر فضل اللہ انترجامی (وظیفہ یاب ہیڈماسٹر و مینیجر بانگی حیات بادشاہ صاحب وقف مارکیٹ) نے بطور مہمانِ اعزازی اور جناب عامر رئیس (تاجر) نے بطور مہمانِ خصوص شرکت کی۔ اس موقع پر مینیجر و کرسپانڈنٹ کی جانب سے ہیڈماسٹر نے تمام معزز مہمانوں کی شال پوشی کرکے ان کا پرخلوص استقبال کیا۔
اسکول کے طلبہ نے اردو، تامل اور انگریزی زبانوں میں تقاریر اور ملی نغمے پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ قومی ایکجہتی پر مبنی فینسی ڈریس مقابلے میں بچوں نے مجاہدینِ آزادی حضرت ٹیپو سلطان، جھانسی کی رانی، ویراپانڈیا کٹابومن، گاندھی جی، نہرو جی، مولانا آزاد، اشفاق اللہ خان، اور بھگت سنگھ کے روپ دھار کر سب کی داد حاصل کی۔
خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل اللہ انترجامی نے تحریکِ آزادی میں مسلمانوں کے شاندار کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی مادری زبان میں اور دینی ماحول کے تحت تربیت انتہائی ضروری ہے، اور یہ اسکول بچوں کے اخلاق و اطوار کو سنوارنے میں ایک تاریخی مقام رکھتا ہے۔
کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر مسیح اللہ نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اسی اسکول کے سابق طالب علم ہیں۔ ان کے والدین نے دینی ماحول کی خاطر اس اسکول کا انتخاب کیا تھا، اور اساتذہ کی محنت کی بدولت ہی وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
 مہمانانِ گرامی کے ہاتھوں مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
 نظامت کے فرائض معلم احسان اللہ نے انجام دیے، جبکہ معلم محمد عرفان اور معلم ناصر نے سوشل میڈیا لائیو کوریج کا بہترین انتظام کیا۔
 معلم کریم بادشاہ نے ہدیہٴ تشکر پیش کیا۔ ہیڈماسٹر نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر تمام اساتذہ کی جی توڑ محنت کو سراہا۔
یہ پروقار تقریب قومی ترانے پر اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد تمام بچوں میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔