ہر گھر ترنگا مہم، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج،بھیونڈی کے طلبہ کی شاندار ترنگا ریلی۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) ملک بھر میں جاری ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی میں 14 اگست 2026 کو مختلف حب الوطنی سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز صبح 8 بجے قومی پرچم کی پرچم کشائی سے ہوا۔ پرچم کشائی کے بعد طلبہ و اساتذہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور قومی پرچم کو سلامی دی اور وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات میں زبردست جوش و خروش اور حب الوطنی کا جذبہ دیکھنے کو ملا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد اساتذہ کی رہنمائی میں طلبہ و طالبات نے ایک شاندار ترنگا ریلی نکالی۔ ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے طلبہ باقاعدہ نظم و ضبط کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے آگے بڑھے اور عوام کو حب الوطنی، قومی یکجہتی، بھائی چارے اور ملک سے وفاداری کا پیغام دیا۔
ترنگا ریلی نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے معمور کر دیا۔ طلبہ کے ہاتھوں میں لہراتے ترنگے اور ان کے پُرجوش نعروں نے قومی جذبے کو مزید پروان چڑھایا۔ ریلی کے ذریعے طلبہ نے یہ پیغام دیا کہ قومی پرچم محض ایک علامت نہیں بلکہ ملک کی آزادی، اتحاد اور قومی وقار کی نمائندگی کرتا ہے۔
ریلی کو کامیاب اور منظم بنانے میں جنید فاروقی، نظام الدین انصاری، اقراء شیخ، ذاکر انصاری اور عبد اللطیف پنگارکر نے اہم کردار ادا کیا۔ اساتذہ کی مؤثر رہنمائی اور طلبہ کے جوش و خروش کے باعث ترنگا ریلی نہایت کامیاب رہی اور ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔