وحدت اسلامی ہند کی مُلک گیر مہم پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ کا پوسد میں شاندار آغاز۔


پوسد: 16 اگست 2026ء: (راست) ملک گیر "پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ" مہم کا آغاز آج بروز اتوار، 16 اگست 2026ء کو پوسد شہر میں مرکزی اجتماع کے ذریعے کیا گیا۔ یہ مہم 16 اگست تا 26 اگست 2026ء ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغامِ رحمت کو عام کرنا اور معاشرے میں پھیلنے والی سنگین سماجی برائیوں کے خلاف بیداری پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر مرکزی اجتماع سے محترم بسم اللہ شیخ صاحب، رکن مرکزی شوریٰ نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے دخترکشی، خودکشی، نشہ آوری اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم اور حساس موضوعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانی جان، عزت، نسل اور ماحول کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، ہمدردی، عدل اور خیر خواہی کا پیغام ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں اور معاشرے کو نشہ، خودکشی، بچیوں کے قتل اور ماحولیاتی تباہی جیسے مسائل سے محفوظ بنانے کے لیے اجتماعی کوشش کریں۔

مرکزی اجتماع میں شہر کے مختلف علاقوں سے کافی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ شرکاء نے مہم کے پیغام کو عام کرنے اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہم کے دوران پوسد شہر اور اطراف کے علاقوں میں مختلف پروگراموں، اجتماعات اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے سیرتِ رحمتِ عالم ﷺ اور اصلاحِ معاشرہ کا پیغام عام کیا جائے گا۔

یہ مہم 26 اگست 2026ء تک جاری رہے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔