کرناٹک اُردواکادمی کی جانب سے فنِ خوشنویسی کی کلاس کا آغاز


اردو زبان و ادب کے فروغ اور فنِ خوشنویسی و خطاطی کی ترویج کے مقصد کے تحت کرناٹک اردو اکادمی، بنگلورو کی جانب سے اردو خوشنویسی (خطاطی) کی تربیتی کلاسوں کا آغاز 19ستمبر 2026 ،  صبح 10:30  بجے کیا جا رہا ہے۔ ان تربیتی کلاسوں میں نامور اور تجربہ کار ماہر خطاط شرکاء کو اردو خطاطی کے اصول، قواعد، اسالیب اور عملی مشقوں کی تربیت فراہم کریں گے۔ 
خصوصیاتِ پروگرام:
*  ہر ماہ ایک تربیتی کلاس کا انعقاد۔
*  ماہر اور تجربہ کار خطاط محمد امین الدین کی رہنمائی۔
*  اردو خوشنویسی کے بنیادی اور اعلیٰ اصولوں کی تعلیم۔
*  طلبہ و طالبات کے لیے یکساں مواقع۔
*  فنِ خطاطی میں مہارت حاصل کرنے کا بہترین موقع۔
طلباء کی آمد و رفت کے اخراجات اکادمی برداشت کرے گی۔ انہیں چائیے کہ سکینڈ کلاس ٹرین کرایہ یا پھرکے۔ یس۔آر۔ٹی سی بس کرایہ کا ٹکٹ مع درخواست اکادمی کے دفتر میں جمع کروائیں۔ طعام کا بھی انتظام رہے گا۔طلباء وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ دیگر تفصیلات کے لئے منیر احمد جامیؔ صاحب سے 9945191033  یا  سید عرفان اللہ سے 8618967693 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ۔ چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔