انجمن ہائی اسکول کھام گاؤں کے طالب علم سید شقیب نے اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
کھام گاؤں، 20اگست: انجمن ہائی اسکول، کھام گاؤں کے جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم سید شقیب سید سمیر نے اسکالرشپ امتحان میں 67.11 فیصد نمبر حاصل کرکے تعلقہ کھام گاؤں میں 19،واں مقام حاصل کیا۔
طالب علم کی اس نمایاں کامیابی پر انجمن ہائی اسکول کے پرنسپل احفاظ الحق خان صاحب نے تمام طلبہ کی موجودگی میں سید شقیب کا پھولوں سے استقبال کرکے حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر طالب علم کی امتحانی تیاری اور تعلیمی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ ساجد خان صاحب،فضیل ارشد خان صاحب، سید مزمل صاحب، طارق ذکی صاحب، عنیق الرحمن صاحب، محمد حنیف صاحب، احرار اللہ خان صاحب اور ذین الدین صاحب کا بھی پرنسپل صاحب نے پھول دےکر استقبال کیا گیا۔
اس کامیابی پر انجمن مفید الاسلام سوسائٹی، کھام گاؤں کے صدر ڈاکٹر وقار الحق خان صاحب نے طالب علم، اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ پرنسپل احفاظ الحق خان صاحب، وائس پرنسپل عمیر محمد خان صاحب، سپروائزر شکیل احمد صاحب اور دیگر اساتذہ نے بھی سید شقیب اور اس کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید محنت اور بہتر تعلیمی کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ اس کامیابی میں طالب علم کی محنت کے ساتھ اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور والدین کے تعاون کا بھی اہم کردار ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مختلف مسابقتی و اسکالرشپ امتحانات کے لیے تیار کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ان شاءاللہ
Comments
Post a Comment