ہمارا بھارت (حب الوطنی کی نظم..... ادب اطفال) بسلسلہ جشن یوم آزادی۔ ازقلم .... ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش


ہمارا بھارت
(حب الوطنی کی نظم..... ادب اطفال) 
بسلسلہ جشن یوم آزادی۔ 
ازقلم .... ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش

🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳

یہ دیش ہمارا بھارت ہے
ہاں آب میں اس کے امرت ہے

تہذیب ہماری پیاری ہے
تاریخ ہماری نیاری ہے

اجمیر بھی کاشی اس کی جاں
ہے لال قلعہ بھی اس کی شاں

سب پھول ملے تو گلشن ہے
یہ پیار و وفا کا آنگن ہے

اک تاج محل کی عظمت ہے
ہاں علم و ادب کی دولت ہے

ہم دور کریں گے نفرت کو
پھیلا تے رہیں گے الفت کو

دنیا میں ہماری عزت ہے
محنت ہے لگن ہے شہرت ہے

مضبوط ارادے رکھنا ہے
اغیار سے ٹکر لینا ہے

مانند ہمیں گل کھلنا ہے
منزل کو نظر میں رکھنا ہے

گنگا بھی وہ جمنا دریا ہیں
اقبال بھی تلسی شعراء ہیں

ہم پاس ہمالہ رکھتے ہیں
غیروں کے یہاں کب جھکتے ہیں

فیضی وہ دیا کو روشن کر
پھر خود میں خدا کا درشن کر


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔