کولار (کے) کے سرکاری اردو اسکول میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم اساتذہ متبادل اولیائے طلبہ بن کراپنے فرائض نبھائیں:ڈاکٹر محمد گلسین کاخطاب۔


 بیدر۔ 5/اگست (راست) ٹیچرس طلبہ کے رہبر ہیں لہٰذا وہ طلبہ کو حوصلہ مند بنائیں۔ یہ بات انچارج پرنسپل ڈائٹ بیدر ڈاکٹر محمد گلسین نے کہی۔ وہ آج کولار (کے) میں واقع سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول میں یاران ِ ادب کی جانب سے طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم تقریب سے کلیدی خطاب کررہے تھے۔ تقریب کاآغاز پنجم جماعت کی حبیبہ صدف کی تلاوت قرآن سے پودے کو پانی دینے کے بعدہوا۔ جب کہ طالبات علیشا اور تحریم نے حمد اور انشراح ہفتم وساتھی نے نعت پیش کی۔ ڈاکٹرمحمد گلسین نے اپنے خطاب میں ٹیچرس سے کہاکہ آپ متبادل اولیائے طلبہ بن کراپنے فرائض نبھائیں۔ علم اللہ کی طرف سے بندوں کی طرف بھیجا گیاہے۔اوراس علم کو طلبہ کے دلوں میں اتارنا اساتذہ کے سر ہے، جس کا اجر دنیا اور آخرت دونوں میں دیاجائے گا۔ ڈاکٹر گلسین نے طلبہ سے کہاکہ وہ ترک تعلیم نہ کریں۔ اور وہاں موجوداولیائے کرام سے کہاکہ اپنے اپنے بچوں کوپڑھنے کے لئے روزانہ اسکول کو بھجوائیں۔ گلبرگہ اور بنگلورجیسے دوردور مقامات پربھیجنا پڑے تو بھی بھیجیں تاکہ طلبہ علم حاصل کرکے انسان بن سکیں۔ ترقی کرسکیں۔ ایجوکیشنل کوآرڈی نیٹر افسر جناب حیدرعلی سوداگر نے طلبہ کو بتایاکہ سرکاری اسکول میں پڑھنے والے طلبہ کو حکومت ہر قسم کی سہولتیں دے رہی ہے،ان تمام سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ضرورت مند طلبہ اپنامستقبل بناسکتے ہیں۔جناب عبدالسلیم اسد مؤظف مدرس نے بھی موثر خطاب کیا۔ جب کہ میرؔبیدری نے کولار کے کے طلبہ پر لکھی ہوئی اپنی تازہ نظم پیش کی۔ جس کو طلبہ نے کافی پسند کیا۔ اولیائے طلبہ نے بھی نظم کو پسند کیا۔سرکاری اردو ہائرپرائمری اسکول کولار(کے) کی جانب سے تمام مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ صدرمعلمہ سیدہ ماجدہ تبسم صاحبہ کی عمدہ کارکردگی پر ان کے چچا ڈاکٹر محمدگلسین صاحب کے ہاتھوں محکمہ تعلیمات کے ای سی او کی جانب سیتہنیت پیش کی گئی۔ جناب عبدالسلیم اسد نے اپنی جانب سے تمام طلبہ میں پھول تقسیم کئے۔ جناب محمد عرفان الدین نے انتہائی خوبصورت اور نئے اشعار کے ساتھ پراثر نظامت کی۔ صدرمعلمہ سیدہ ماجدہ تبسم نے تقریب کی صدارت کی۔ طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم کے بعد صدرمعلمہ کے اظہار تشکر پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔شہ نشین پر مذکورہ افراد کے علاوہ انچارج سی آر پی محمد مظفر بھی موجودتھے۔ جب کہ دیگر معلمات میں نصرت النساء بیگم اور محترمہ اندرا موجودتھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔