شاندار کامیابی! سیداطیب امن کا این آئی ٹی سری نگر میں انتخاب۔


​انجن گاؤں سورجی: (راست) یہاں کے معروف ڈاکٹر سید عتیق اور ثمینہ کوثر کے فرزند سید اطیب امن نے اپنی انتھک محنت اور عزم کے بل بوتے پر قومی سطح کے ممتاز ادارے 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) سری نگر' میں انجینئرنگ میں داخلہ حاصل کر کے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر ہر طرف سے مبارکباد اور ستائش کا سلسلہ جاری ہے۔
​سید اطیب امن شروع ہی سے تعلیم میں مسلسل محنت اور ذہانت کے حامل رہے ہیں۔ انجینئرنگ کے اس معتبر ادارے میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے انہوں نے سخت جدوجہد کی۔ ان کی اس کامیابی میں ان کے والدین ڈاکٹر سید عتیق اور ثمینہ کوثر کی بہترین رہنمائی اور سرپرستی کا اہم کردار رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دادا الحاج سید رفیق (تحصیل دار,وظیفہ یاب) اور ان کے بڑے ابو سید عزیز (بی ۔ٹںیک ایگری) کی مسلسل رہنمائی اور تعاون بھی اس کامیابی میں انتہائی اہم ثابت ہوا۔
​اطیب امن کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ پورے تعلقہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس عظیم الشان کامیابی پر انجن گاؤں سورجی تعلقہ کی مختلف تنظیموں، معزز شخصیات اور دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ "مستقبل ان کا ہے جو اپنے خوابوں کی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں"— اس قول کو اطیب امن نے سچ کر دکھایا ہے۔ ان کی یہ کامیابی دیگر طلباء کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ اور باعثِ تحریک ثابت ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔