نندوربار میں مدرسہ عمر بن خطابؓ کا سالانہ جلسہ جوش و خروش کے ساتھ و کامیابی سے ہمکنار ہوا - طلباء نے دینی امور کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا۔
جلگاؤں (سعید پٹیل ) نندوربا شہر کے ہمارے عزیز ساتھی صحافی فیروز خان کی تفصیلات کے مطابق یہاں کے مدرسہ عمر بن خطابؓ کا سالانہ جلسہ 6 اگست بروز جمعرات نندربار شہر کے علاقہ پٹیل واڑی میں واقع مسجد عمرؓ میں نماز مغرب کے بعد پرجوش اور مذہبی و پرنور ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ طلباء کے جوش و خروش، والدین کی موجودگی اور معززین کی رہنمائی نے پروگرام کو خاص رونق بخشی۔
پروگرام کی صدارت جناب کھاٹک یونس ابراہیم نے کی۔
سالانہ جلسہ و اجتماعی تقریب کے موقع پر مدرسہ کے طلباء کی جانب سے سال بھر میں دینی تعلیم میں کی گئی پیش رفت کو سراہا گیا۔ خصوصی طور پر قرآن شریف کی تلاوت ، ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء کو خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ مدرسہ کی جانب سے ان طلباء کو قرآن شریف کا نسخہ پیش کیا گیا اور ان کی محنت کو سراہا گیا۔ علاوہ ازیں معززین نے ان کے مزید تعلیمی اور مذہبی سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مدرسہ کی جانب سے سال بھر منعقد ہونے والے مختلف امتحانات میں اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کو بھی خصوصی طور پر مبارکباد دی گئی۔ ہونہار طلباء کو شیخ یوسف سر ، مولانا اقبال اور پٹھان عظیم سر نے انعامات سے نوازا۔
پروگرام کے دوران طلباء نے دینی تعلیم کی اہمیت ، تلاوت قرآن اور عبادات کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں پیش کیں۔ طلباء کی جانب سے پیش کی گئی خوبصورت پیشکش کو والدین اور شہریان نے کی بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔
اس موقع پر موجود معززین نے طلباء کی محنت اور قابلیت کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم کے ساتھ عبادات ، نیک اعمال ، نظم و ضبط اور تعلیم کو اہمیت دینے کی اپیل کی۔ طلباء کو اپنے علم کو معاشرے کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کی بھی رہنمائی کی گئی۔
مدرسہ عمر بن خطابؓ کے زیر اہتمام منعقدہ یہ سالانہ جلسہ ہونہار طلبہ کے لیے ایک زبردست حوصلہ افزائی و تہنیتی رہا ، ان کے اعتماد کو بڑھایا اور ان کی علمی اور مذہبی ترقی کو فروغ دینے کےلیۓ مثالی رہا۔
پروگرام میں طلباء، والدین، شہریوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مولوی جاوید ، مفتی شاہ رخ ، حافظ ساجد اور نوجوانوں نے بھرپور محنت کی۔
پروگرام کی نظامت مفتی شاہ رخ نے کی جبکہ متولی شیخ یوسف نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment