سا کیت ڈسٹرکٹ کورٹ میں تیج تہوار کی دھوم - تقریب کا مقصد معاشرہ میں امن اور بھائی چارہ کا پیغام دینا ہے : ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی۔
نئ دہلی ( رپورٹ: ٹی این بھارتی ) سر زمین ہند میں جہاں ایک طرف جشن آزادی کی تقریبات عروج پر ہیں وہاں دوسری طرف یوم جشن آزادی کے ساتھ ساتھ ساکیت ڈسٹرکٹ کورٹ میں ساکیت بار ا یسو سی ایشن کی جانب سے تیج کا تہوار شان و شوکت سے منایا گیا ۔ یاد رہے ساون بھادوں کے مہینوں میں منایا جانے والا یہ تہوار خواتین کے سہاگ کی نشانی ہے ۔
ماتا پاروتی کا شیو دیوتا کو پانے کے لئے کی گئ تپسیا سے متعلق تیج تہوار خصوصی طور پر خواتین سے منسلک ہے ۔ ہر برس کی طرح امسال بھی ساکیت بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سا کیت ڈسٹرکٹ کورٹ میں تیج تہوار دھوم دھام سے منایا گیا ۔
اس موقع پر Bar council of Delhi کے الیکشن 2026 میں فتحیاب پانچ خاتون وکیلوں ( سنگیتا سوندھی ، یکتی راٹھی ، امرت کور اوبرائے، انو پریہ یادو ، گریما بھار دوا ج) کا استقبال کرتے ہوئے ایڈوکیٹ راجپال کسانا نے کہا کہ اس مرتبہ جو کمی رہ گئی ہے ۔ مستقبل میں بہتر کارکردگی کی کوشش کریں گے ۔ انھوں نے پر مسرت لہجہ میں کہا کہ Bar council of Delhi کے حالیہ الیکشن 2026 میں خاتون وکیلوں نے کامیابی کا پرچم لہرا دیا ۔ ساکیت بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ انل بسویہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ خواتین وکیلوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملانے کے لئے تیار ہے ۔ خاتون وکیلوں نے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ۔ بطور مہمان خصوصی فتحیاب تمام خاتون وکیلوں کو ایڈوکیٹ پوجا ار وڑا ، ایڈوکیٹ گریما ، ایڈوکیٹ یامنی شرما نے گلدستہ اور شال دے کر عزت افزائی کی ۔ ایک روزہ تقریب میں پٹیالہ ہاوس کورٹ ، تیس ہزاری کورٹ ، کڑ کڑ ڈو ما کورٹ ، دہلی ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کی وکیلوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
اس رنگا رنگ تقریب میں سر گرم سماجی کارکن ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی نے کہا کہ ساکیت بار ایسوسی ایشن کی ٹیم نے قابل تعریف کام انجام دیا ہے ۔ اس تقریب کا خاص مقصد معاشرہ میں امن ، محبت ، بھائی چارہ کا پیغام پہنچانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مذہب و ملت کی تفریق کے بغیر یہاں دیوالی ، ہولی ، عید ملن ، کرسمس ، بیساکھی تمام مذاہب کے تہوار شان و شوکت سے منائے جاتے ہیں ۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی ، مہندی کی رسم نے پروگرام میں چار چاند لگا دیئے ۔ خواتین وکیلوں نے خوبصورت لباس میں شرکت کی۔ ا نوا ع و ا قسام کے لذیذ لوازمات سے سبھی شائقین لطف اندوز ہوئے ۔ علاوہ ازیں تمام خواتین کو ہریالی چوڑیاں اور پرس تحفہ میں دئیے گئے ۔
Comments
Post a Comment