مسلمان الله کےحکم اور نبی کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گذاریں : ضیا الدین صدیقی - جلگاؤں میں وحدت اسلامی ہند کی کل ہند مہم پیغام رحمتِ عالم ﷺ کی ایمان افروز نشست کا انعقاد۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) وحدت اسلامی ہند ١٦ تا ٢٦ اگست ٢٠٢٦ ء کے درمیان ماہ ربیع الاول کے مبارک موقع پر خود کشی ، نشےکی لت ، دخترکشی اور ماحول کی آلودگی جیسے ضمنی نکات کے تحت ملک گیر مہم ”پیغامِ رحمتِ عالم ﷺ منارہی ہے۔اسی سلسلے میں امیر وحدت اسلامی ہند ضیاء الدین صدیقی کی تشریف آوری کے موقع پر معززین شہر سے ملاقات و گفتگو کی ایک ایمان افروز نشست کا اہتمام کیا گیاتھا۔شہر کے حاجی احمد نگر کی مسجد ارقم میں آج ٢٣ اگست بروز اتوار صبح گیارہ بجے تا نماز ظہر منعقد نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔ ولا تقتُلوا انفسُکُم (اور اپنے آپ کو ہلاک مت کرو) کے تحت اس نشست میں ابتدائی کلمات میں محمود سر نے مذکورہ مہم کے عشرہ کی سرگرمیوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔نوجوان حذیفہ شیخ نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔بعد ازاں امیروحدت اسلامی ہند ضیاء الدین صدیقی نے کلیدی خطبہ میں کہاکہ ہماری نسبت ایمان سے شروع ہوتی ہے۔ایمان کے بعد انسانیت کے بغیر کوئی بھی مشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ پیغام رحمت عالم ﷺ کو عام کریں۔ کیا انسانیت رسول اللا ﷺ کی تعلیمات کو نظر انداز کرنے کی متحمل ہوسکتی ہے؟ مسلمان الله کے حکم اورنبی کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گذاریں۔موصوف نے اسوہ حسنہ پر کہا کہ رسول اللا ﷺ کی ذات مبارک ایک بہترین نمونہ ہے۔آج دنیا میں انسانوں کو سنگین ترین عوامی صحت اور سماجی بحران ہے۔جس میں خودکشی ، رحم مادر میں دخترکشی کےلیۓ جدید جاہلت کی وجہ سےلڑکیوں کا اسقاط حمل کیا جاتا ہیں۔سماج میں لڑکے کی پیدائش پر پیڑے اور لڑکی کی پیدائش پر جیلبی تقسیم کی جاتی ہیں ، یہی سب سے بڑی تفریق ہے۔نشہ بندی پر صرف قانون نہیں ایمان بھی ضروری ہے۔نشہ محض ایک کمزوری نہیں بلکہ پوری انسانیت کےلیۓ ایک تباہ کن عالمی بحران ہے۔موصوف نے اس ضمن میں کئ حوالے و اعداد و شمار بھی پیش کیۓ۔ماحولیات کی آلودگی پر بھی موصوف نے روشنی ڈالتے ہوۓ رہنمائی کی۔ اس نشست میں موجود معززین میں جمعیت علماء ہند ارشدمدنی کے ریاستی نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی صاحب ، مفتی افضل خان صاحب ، مولانا مزمل ندوی صاحب ، سید چاند صاحب ، قاری مشتاق صاحب ، ڈاکٹر منہاج پٹیل صاحب ، اقبال وزیر صاحب ، صحافی سعید پٹیل ، صحافی مشتاق کریمی ، فروز خان ہیڈ ماسٹر عارف محمد ، پرنسپل شکیل سر ، پرنسپل ریاض شاہ ، پرنسپل نعیم بشیر سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ گان خصوصی طور پر شریک تھے۔ موصوف کی مختصر سے دعا پر اس پر نور و ایمان افروز نشست اختتام پذیر ہوئی۔ نظامت ابراھیم شیخ نے کی۔نشست کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیۓ ڈاکٹر جاوید شیخ ، شکیل خان سر ، فاروق عثمان شیخ ، عتیق احمد ، محمد جاوید وغیرہ وحدت اسلامی ہند سے وابستہ گان نے محنت کی۔
بعد ازاں معززین شہر شرکاء کو دعوت ظہرانہ دی گئ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔