آزادی وطن کی خاطر دوسروں کے پسینہ سے زیادہ ہم نے خون دیا ہے مولانا ندیم صدیقی - فرقہ پرستی چاہے ہماری طرف سے ہو یا فریق مخالف سے نقصان ملت کا ہی ہے : مفتی سلمان منصورپوری۔


جالنہ۔ (راست) جمعیۃ علماء جالنہ کے زیر اہتمام یو م‌آزادی کے موقع پر عظیم الشان اجلاس عام فخر مہاراشٹر مولانا ندیم صدیقی کی صدارت میں مسجد حضرت بلال رض ماما چوک جالنہ میں صبح 10 بجے سے ظہر تک منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے نواسہ شیخ الاسلام حضرت مفتی سید محمد سلمان منصورپوری صاحب نے جنگ آزادی کی تاریخ مختصر مفید انداز میں بیان کرتے ہوے فرمایاکہ دارالعلوم دیوبند کے قیام کا مقصد ہی دین کی حفاظت اور ملک کی آزادی تھا اسی بناء پر دارلعلوم دیوبند نے ملک کو شیخ الہند کی شکل میں وہ عظیم مرد مجاہد فراہم کیا جس کی تحریک تحریک ریشمی رومال نے انگریزوں کو حیریت میں ڈال دیا تھا اور تحریک کی ناکامی کے بعد جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گذار کر آنے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہویے بلکہ انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے برادران وطن کو ساتھ لیکر اپنے مشن کو آگے بڑھایا اور ایسی جماعت تیار کی جنہوںنے دیش کی آزادی اور آزادی کے بعد ملت کے مسایل کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور فرقہ پرستی کی مخالفت کرتے ہوے مذھب کے نام پر تقسیم کی اور مذہب کے نام پر سیاسی جماعت کی مخالفت کی کیونکہ فرقہ پرستی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے 
صدر اجلاس مولانا ندیم صدیقی صدرِ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے جمعیۃ علماء کی خدمات اور ملک و ملت کے لیے لیے گیے عظیم فیصلوں کی حکمتیں بیان فرمائیں اور کہاں کہ ملک کیلیے دوسروں کے پسینے سے بھی زیادہ ہم‌نے خون دیا ہے اور ازادی کے بعد سے بھی اقلیتوں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے اور ہر ایکشن کو روکنے کی بھر پور کوشش کی آپ نے کارکنان سے دل جمعی کے ساتھ قوم وملت کی خدمات میں حصہ لیتے رہنے کا عہد بھی لیا اجلاس کا آغاز مفتی ابوبکر نے تلاوت قرآن سے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ سمیر نے پیش کی حافظ شاہد اور حافظ اعزاز الدین نے ترانہ پیش کیا حماد ابن مفتی عبدالرحمن نے نظم‌پیش کی شرکاء میں مفتی عبدالرزاق نے تمہیدی خطاب کیا 
مفتی عبدالرحمن صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مراٹھوڑا کی ہدایت پر اور مولانا حسن ملی ندوی صدرِ جمعیۃ علماء ضلع جالنہ اور جنرل سیکرٹری مولانا رئیس احمد صاحب ملی کی نگرانی میں شہری جمعیۃ تحصیل جمعیۃ اور زون کمیٹیوں نے انتھک جدوجہد کی نیز جمعیۃ علماء اور مستقیم ہمدولے فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی زم زم ہاسپٹل قدیم جالنہ میں منعقد ہوا جس کا افتتاح بھی صدر محترم کے ہاتھوں عمل میں آیا اور تقریباً 250 لوگوں نے خون کا عطیہ دیا اجلاس کا اختتام حضرت مفتی سید سلمان منصورپوری کی دعاء پر ہوا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔