جلگاؤں کے الفیض کیمپس میں یوم آزادی کی پرچم کشائی بھارت کو نشہ سے پاک کرنے کا عہد کریں : مشتاق سالار۔
جلگاؤں (نامہ نگار) الفیض کیمپس میں الفیض فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام الفیض اردو ہائی اسکول اور عبدالکریم سالار انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اشتراک سے یومِ آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے چیئرمین محترم مشتاق سالارصاحب کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔ اس کے بعد طلبہ کی جانب سے ثقافتی پروگرام اور موسیقی کے ساتھ خوبصورت پریڈ کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مشتاق سالار صاحب نے کی۔
اپنے صدارتی خطاب میں موصوف نے کہا ’’آئیے بھارت کو نشہ سے پاک بنائیں‘‘ کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ نشہ ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے اور اس کے برے اثرات ملک کی ترقی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ اگر ہمیں بھارت کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانا ہے تو نئی نسل کو تعلیم کی اہمیت سمجھانا اور انہیں ہر قسم کی نشہ آور اشیاء اور بری عادتوں سے دور رکھنا ضروری ہے۔
طلبہ و طالبات نے مختلف قومی و تاریخی شخصیات کے لباس زیبِ تن کرکے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی خوبصورت عکاسی کی۔
پروگرام کی نظامت عاصم احمد سر نے انجام دی، جبکہ شاہین قریشی میڈم نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ تقریب میں الفیض اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس پٹھان آصف سر، عبدالکریم سالار انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپل نازیہ خان، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طلبہ و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب نہایت جوش و خروش، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment