رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج، بھیونڈی کے ڈرائنگ ٹیچر شاکر شیخ ’کلا تپسوی پرسکار‘ سے سرفراز۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) تھانہ ضلع کلا ادھیاپک سنگھ اور ضلع پریشد تھانہ کے مشترکہ زیرِ اہتمام آریہ گروکل اسکول، تھانہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے سینئر ڈرائنگ ٹیچر شاکر احمد نورالہدیٰ شیخ کو شعبۂ مصوری و فنونِ لطیفہ میں ان کی گراں قدر اور قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں باوقار ’تھانہ ضلع کلا تپسوی پرسکار‘ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز انہیں ٹیچر ایم ایل سی گیانیشور مہاترے اور دیگر معزز مہمانانِ کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔ شاکر شیخ گزشتہ کئی برسوں سے تدریس کے ساتھ ساتھ فنِ مصوری کے فروغ اور طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں طلبہ نے مختلف سطح کے ڈرائنگ اور فنونِ لطیفہ کے مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کی فنکارانہ صلاحیت، محنت اور طلبہ کی تربیت کے لیے ان کی مسلسل کاوشیں اس اعزاز کا اہم سبب ہیں۔
شاکر شیخ کو ’کلا تپسوی پرسکار‘ ملنے پر کے ایم ای سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر اور مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور ادارے کے جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور اعزازات کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔