افسانچہ نگاری پر سمینار و مزاحیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد۔


’’کرناٹک اردو اکادمی اردو نظم و نثر کی اصناف پر کام کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے اور افسانچہ نگاری پر سمینار اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔‘‘ صدارتی کلمات کہتے ہوئے مولانا محمد علی قاضی ، چیرمین ، کرناٹک اردو اکادمی نے اس بات کا اظہار کیا۔ بروز جمعرات ؍ 20 اگست 2026 ، آڈیٹوریم ، کے۔ یم۔ ڈی۔ سی بھون، شیشادری پورم، بنگلور میں افسانچہ نگاری پر کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سمینار منعقد کیا گیا۔ سمینار میں بطور مہمانان جناب فیاض قریشی، ڈاکٹر انوپما پول، ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ خان اور محترمہ محبوب بی شریک رہے۔ پودے کو پانی دے کر سمینار کا باضابطہ آغاز ہوا ۔ پروگرام کاآغاز ناڈے گیت سے ہوا۔ اور حمد منیر احمد جامیؔ صاحب نے پیش کی۔ سمینار میں موجود مہمانان و مقالہ نگاران کا استقبال ڈاکٹر شائستہ یوسف صاحبہ نے کیا۔ ڈاکٹر ناطق علی پوری، عابد اسلم اور عبدالعظیم تنویر رنے تمام مہمانان و مقالہ نگاران کی شال پوسی کی۔ تمہید منیر احمد جامیؔ نے پیش کی۔ ڈاکٹر طیب خرادی، تمل ناڈو، ڈاکٹر امام قاسم، آندھرا پردیش اورجناب ملنسار اطہر احمد، بنگلورو نے افسانچہ نگاری پر سیر حاصل گفتگو کی۔سمینار میں واحد افسانچہ نگار جناب منظور وقار، گلبرگہ نے اپنے منتخب افسانچہ پیش کئے اور سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کیا۔ان کے بعد ڈاکٹر طیب خرادی، ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ اور محبوب بی نے اپنے منتخب افسانچے پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔ہدیہ تشکر منیر احمد جامیؔ نے ادا کیا اور وقفہ ظہرانہ کا اعلان کیا۔ وقفہ ظہرانہ کے بعد ’’مزاحیہ مشاعرہ‘‘کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب وحید پاشاہ قادری، حیدرآباد، چچا پال موری، تلنگانہ، راحت حرارت، چنئی، فرید سحر، حیدرآباد، لطیف الدین لطیف، حیدرآباد، نصرت رحیم، چکمگلور، ملنسار اطہر احمد، بنگلورو، اثر جعفری، علی پور، حامد سلیم حامد، بیدر، عرفان رائچوری، رائچورنے ہال میں کثیر تعداد میں موجود سامعین کو اپنے مزاحیہ کلام سے خوب لطف اندوز کیا اور ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ دونوں نشستوں کی صدارت مولانا محمد علی قاضی، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی نے کی اور جناب نصرت رحیم، جناب فرید سحراورجناب ملنسا اطہر احمد بطور مہمانان شریک رہے۔عبدالعظیم تنویر صاحب کے شکریہ اورہال میں موجود تمام شرکا ء نے قومی گیت گیا اور اسی کے ساتھ پورے دن کی کارروائی کے اختتام کا اعلان ہوا۔ سمینار و مشاعرے کے کنونیرمنیر احمد جامی ، رکن، کرناٹک اردو اکادمی تھے۔ یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔