مہک.... ایک منی انسائیکلوپیڈیا - ازقلم : سید ہدایت اللہ، (صدر انجمن ترقی اردو ریاست آندھرا پردیش)


مہک.... ایک منی انسائیکلوپیڈیا - 
ازقلم : سید ہدایت اللہ، 
(صدر انجمن ترقی اردو ریاست آندھرا پردیش)

ایک زمانہ تھا جب ہم بچے اپنے بزرگوں سے، کہانیاں واقعات جن میں اخلاقی اقداری پیام ہوتا تھا. ہم بہت دلچسپی اور غور سے سنتے تھے. شرطرکھی جاتی تھی کہ جو کوئی جلد سے جلد اپنا ہوم ورک ختم کرے گااس کو کہانی سنائی جائے گی. ہم کہانی سننے کےلے بےچین ہوا کرتے تھے. مگر اس پر آشوب دور میں آنکھوں دیکھی کہانی سننا اور پڑھے واقعات س آراستہ ہونا بچے پسند کرتے ہیں. ایسے میں ستار فیضی نے نہ صرف بچوں کےعلم میں اضافہ اور دلچسپی پیدا کی بلکہ ہم جیسے معمر لوگوں کے ہاتھ "مہک" جیسی انسائیکلوپیڈیا تھمادی جس سے ایک کی معلومات میں اضافہ ہوگا.
کتاب ہاتھ میں دےکر جوزندگی دےدی
وہ شخص صرف معلم ہی نہیں معمار قوم بھی ہے

     یہ کتاب موضوعات کی تنوع معلومات کی وسعت اور عملی اقدامات کے اعتبار سے ایک قابل قدر تصنیف ہے. موصوف نے ایک ہی جلد میں عظیم شخصیات کے حالات زندگی قومی وعالمی اہمیت کے خصوصی ایام ادبی و ثقافتی شخصیات سیر و سیاحت اور دیگر معلوماتی مضامین کو نہایت سلیقہ اور تحقیق کے ساتھ یکجا کیا ہے
       اس مہک میں ہندوستان اور آندھرا پردیش کے مقامات شخصیاتِ سیروسیاحت اور ایوارڈس کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی مادرِ وطن سے محبت والفت کا ثبوت دیا. اس کے علاوہ وہ آپ. ی سرزمین کڈپہ کے مایا از سپوت رحمت اللہ سسی سری کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش فرمائی جو لائق تحسین ہے.
اس کتاب کا اسلوب سادہ، شگفتہ اور عام فہم ہے جس کی وجہ سے طلبہ، اساتذہ، مقررین اور عام قارئین ایکساں طور پر اس سے استفادہ کرسکتے ہیں. ہر مضمون نہ صرف معلومات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ قاری میں مطالعہ تحقیق وقومی عالمی شعور پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے.

علم کی شمع سے روشن ہیں زمانے کا سفر
اہل دانش ہی دکھاتے ہیں نئی راہوں کا در

      عبدالستار فیضی کو اردو انگریزی اور تیلگو اخباروں میں خصوصی فیچر جو نہ صرف بچوں بلکہ دیگر عنوانات پر نئے اور اچھوتے ہوتے ہیں. انہیں جمع کرنے کا شوق ہی اس کتاب مہک کی تشکیل کا باعث بنا اور ان کی کامیاب تدریسی صلاحیتوں کا ضامن بھی. 
جو نئی نسل کو علم وادب کا شعور دے
وہ شخص صرف معلم نہیں، معمار قوم بھی

        مصنف کی محنت، وسیع مطالعہ اور عملی بصیرت اس کتاب کے ہر صفحہ میں نمایاں ہے. یہ تصنیف اردو ادب اور معلوماتی لٹریچر میں ایک مفید اضافہ ہے اور لائبریریوں، تعلیمی اداروں اور ذاتی کتب خانوں کی زینت بننے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے. 
      یہ کتاب علم وادب، تاریخ اور معلومات کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو ہر عمر کے قارئین کےلے ایکساں مفید دلچسپ اور قابل مطالعہ.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔