ونوبا‘ ایپ اساتذہ، اسکول اور طلبہ کے لیے مؤثر تعلیمی پلیٹ فارم۔ازقلم : رئیسہ محمود ا ملی چنگے معاون استانی ضلع پریشد اردو اسکول شرول تعلقہ ا کل کوٹ ضلع شولاپور۔
'ونوبا‘ ایپ اساتذہ، اسکول اور طلبہ کے لیے مؤثر تعلیمی پلیٹ فارم۔
ازقلم : رئیسہ محمود ا ملی چنگے
معاون استانی ضلع پریشد اردو اسکول شرول تعلقہ ا کل کوٹ ضلع شولاپور۔
اککل کوٹ : ڈیجیٹل دور میں تعلیم کو مزید مؤثر اور معیاری بنانے کے لیے اوپن لنک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ’ونوبا‘ ایپ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے اساتذہ کو مختلف تعلیمی مواد، سرگرمیاں، ورک شیٹس، ویڈیوز اور تدریس میں معاون وسائل دستیاب ہوتے ہیں۔
اساتذہ اپنی کلاس کی تعلیمی سرگرمیوں، نت نئے تجربات، طلبہ کے پروجیکٹس اور دیگر اختراعی کاموں کو شیئر کر سکتے ہیں۔ اس طرح ایک استاد کا اچھا تجربہ دوسرے اساتذہ تک پہنچتا ہے اور ’استاد سے استاد تک سیکھنے‘ کی مثبت روایت فروغ پاتی ہے۔
اسکول کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھنے اور اسکول کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں پیش کرنے میں ونوبا مددگار ثابت ہوتی ہے۔ طلبہ کے لیے FLN، مشقی سرگرمیوں، سائنس، ماحولیات اور زندگی کی مختلف مہارتوں سے متعلق سرگرمیوں میں بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے مدد ملتی ہے۔
اساتذہ کی اچھی کارکردگی کو پہچان اور حوصلہ افزائی دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں اور ’ستارے‘ جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔ اس سے اساتذہ میں نئے اور مؤثر تعلیمی تجربات کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
مختصراً، ’ونوبا‘ صرف ایک ایپ نہیں بلکہ اساتذہ، اسکول اور طلبہ کو جوڑنے والا ایک مؤثر ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم ہے۔
Comments
Post a Comment