تمل ناڈو کے عوام سے پُرخلوص اپیل۔


 تمل ناڈو کے تمام معزز عوام سے مؤدبانہ اپیل کی جاتی ہے کہ مردم شماری (Population Census) کے سلسلے میں گھر گھر آنے والے فیلڈ ورکرز اور شمار کنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مردم شماری کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات ملک کی منصوبہ بندی، عوامی فلاح و بہبود اور مستقبل کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔

لہٰذا تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ مردم شماری کے عملے کو مطلوبہ معلومات فراہم کرتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔ سخت دھوپ ہو یا بارش کا موسم، فیلڈ ورکرز گھر گھر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ خوش اخلاقی، محبت اور احترام سے پیش آنا ہم سب کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔

مردم شماری میں درست معلومات کی فراہمی صرف ہماری قومی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔

تمام اہلِ میل وشارم سے اپیل ہے کہ مردم شماری کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اس قومی اہمیت کے حامل کام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 تمری محمد رضوان اللہ ہیڈ ماسٹر,سپر وائزر سینسس' 
 جوائنٹ سیکرٹری انجمن اساتذہ اردو اسکول.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔