خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں آثارِ مبارکہ کی زیارت کا اہتمام کیا گیا.
بیدر 23/اگست (نامہ نگارمحمد عبدالصمد)خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں بنی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موئے مبارک سمیت مختلف آثارِ مبارکہ کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سرکارِ دو عالم ﷺ کے موئے مبارک، حضرت بابا فرید مسعود گنجِ شکرؒ کا چبۂ مبارک، حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کا قلۂ مبارک و بغلوس، حضرت خواجہ عثمان ہارونیؒ کی جانمازِ مبارک اور کعبۃ اللہ شریف کا غلافِ مبارک کی زیارت سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ حضرت سید شاہ اسداللہ محمد محمد الحسینی المعروف سید ثاقب حسینی صاحب کی زیرِ نگرانی بصد عقیدت و احترام کروائی گئی۔
بعد نمازِ مغرب مرد حضرات اور بعد نمازِ عشاء خواتینِ اسلام کے لیے زیارت کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔سید فریدالدین حسینی کی قراءت کلام پاک سے زیارت کا اغاز ہوا.مولانا سید شاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نے فاتحہ و دعائے سلامتی کے بعد جناب سید شاہ متین الدین حسینی عم سجادہ نشین کی سرپرستی میں جناب سیداحمداللہ حسینی طارق حسینی ،سید فرحان حسینی نے بہترین و شاندار انتظامات کئے گئے تھے اورانہوں ہی تمام مہمانوں کا استقباکیا
Comments
Post a Comment