اِقراء اکیڈمی اور اِقراء بِلا سودی انجمن کے آبجیکٹيو ٹیسٹ میں پانگل ہایی اسکول کی شاندار کامیابی :بین المدارس سیرت النبی ﷺ آبجیکٹيو ٹیسٹ میں کُل نو اِنعامات سے سرفراز۔


اِقراء اکیڈمی اور اِقراء بِلا سودی انجمن کے آبجیکٹيو ٹیسٹ میں پانگل ہایی اسکول کی شاندار کامیابی :
بین المدارس سیرت النبی ﷺ آبجیکٹيو ٹیسٹ میں کُل نو اِنعامات سے سرفراز۔

شولاپور : (راست) اِقراء اکیڈمی شولاپور اور اِقراء بِلا سودی انجمنِ امداد باہمی برائے اساتذہ و غیر تدریسی اسٹاف شولاپور کی جانب سے منعقد کیے گئے بین المدارس سیرت النبی ﷺ آبجیکٹيو ٹیسٹ میں اُم المدارس ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول شولاپور کے طالب علموں نے کُل نو اِنعامات حاصل کیے۔
    اِقراء اکیڈمی اور اِقراء بِلا سودی انجمن امداد باہمی برائے اساتذہ و غیر تدریسی اسٹاف شولاپور کی جانب سے مولانا سلطان احمد اصلاحی صاحب کی مرتب کردہ دو کتابوں "سیرتِ مصطفیٰ ﷺ" اور "امہات المؤمنین" پرمبنی اس بین المدارس آبجیکٹيو ٹیسٹ میں ضلع کے تیرہ مدارس کے تقریباً سات سو طالب علموں نے حصہ لیا تھا۔ اس ٹیسٹ کے انعامات کی تقسیم مورخہ 2، اگست کو ایک شاندار پروگرام میں عمل میں آئی۔ جس میں مدرسہ ہذا کی ہونہار طلبہ "اِرم سِراج بھانگیرے" نے اول انعام حاصل کیا۔ 

   اس موقع پر جلسے کی صدر ڈاکٹر عائشہ رنگریز صاحبہ، صادق چکولے، ساحر نداف کے دستِ مبارک سے "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول شولاپور"  کی ہونہار طلباء کے نہم جماعت کے طالب علم "عبداللہ عمران منگلگری کو "ایمرجنگ سائنٹسٹ آف د سٹی" کے اعزاز سے نوازا گیا۔ واضح ہو کہ عبداللہ نے ایک مقابلے میں انعام کی شکل میں ملی اپنی سائیکل کو سولر پینل، چارجیبل بیٹری اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے "خود کار سولر سائیکل" بنائی اور اپنی خُداداد صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ فالحال عبداللہ کچھ نئے تجربوں اور انوکھے پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ عبداللہ کے اسی قابلِ ذکر کارنامے کی بنیاد پر جلسے کے مہمانوں اور اِقراء اکیڈمی اور اِقراء انجمن کے صدرو اراکین کی موجودگی میں "ایمرجنگ سائنٹسٹ آف د سٹی" کے اعزاز سے نوازا گیا. 

     اِس ٹیسٹ میں شریک، روبیہ محمد علی پٹیل، صالحہ آصف پٹویگر، عمیرہ مہتاب شیخ، تسلیم محمد عارف مرشد اور کہکشاں کلیم باغبان، ان طالبات کو بھی ترغیبی انعام میں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
         مزید یہ کہ، اس آبجیکٹیو ٹیسٹ کے لیے اپنے مدرسے کے طلباء و طالبات کی رہبری کرنے والی استانی عظمہ اُستاد کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔    
    یہی نہیں، اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ طالب علموں کی رہبری کرنے اور اس مقابلے میں شریک کرانے کی بنیاد پر " ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول شولاپور" کو " حُسنِ کارکردگی ایوارڈ"  سے نوازا گیا۔
   اس آبجیکٹيو ٹیسٹ میں مدرسہ ہذا کے طالب علموں کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، وسیم نلّامندو، الطاف صدّیقی، ریاض سیّد، ذاکر شاہپورے، خلیل پیرمپلّی، محبوب سوداگر، ادریس پیرمپلّی، محسن ماشال، محمود خطیب،  فوزیہ شیخ، فرحت شیخ، فرزانہ نداف، نغمہ مجاور، اُم زما پٹھان، آفرین مُلّا، تضمین سگری، ساحر نداف، راجہ باغبان، سِراج بھانگیرے، اور صادق باغبان کے علاوہ دیگر معززین اور اسٹاف ممبران نے کامیاب طالب علموں کو مبارک باد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔