مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ کی مرکزی عمارت و برانچ قدوائی نگر میں طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم۔
مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ کی مرکزی عمارت و برانچ قدوائی نگر میں طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم۔
شہرِ ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارے مدرسہ تحتانیہ مدینتہ العلوم لال باڑہ و برانچ قدوائی نگر چوراستہ شفٹ اول میں اساتذہ کی جانب سے تقسیم یونیفارم کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ قدوائی نگر چوراستہ برانچ تقسیم یونیفارم تقریب میں صدر معلمہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کے ساتھ مہمانان خصوصی کے طور پر موظف صدر مدرس ڈاکٹر محمد عبدالرافع صاحب ، موظف انچارج محمد ولی اللہ صاحب موجود تھے۔ ان صاحبین کے ہاتھوں یونیفارم کی تقسیم عمل میں آئی۔ ہر دو تقاریب میں شفٹ اول کی معلمات محترمہ عائشہ پروین صاحبہ، محترمہ کہکشاں انجم صاحبہ اور شفٹ اول کا اسٹاف شامل تھا۔ طلبہ و طالبات اور اولیاء طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔
Comments
Post a Comment