فاطمہ شیخ کتب خانہ کاافتتاح۔


بیدر۔ 3/اگست (پریس نوٹ) آج دوشنبہ 3/اگست کو سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر میں فاطمہ شیخ کتب خانہ کاافتتاح اردواور دکنی کے شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری اور بی آرسی کشال راؤ یرنلی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جناب یوسف رحیم بیدری نے ربن کاٹ کرافتتاح کیا جب کہ کشال راؤ یرنلی نے چابی کے ذریعہ الماری کھولی اور الماری میں موجودکتابوں کامعائنہ کیا۔ کہاکہ اس لائبریری سے طلبہ خوب خوب استفادہ کریں۔ اس موقع پر اسکول کی صدر معلمہ شنوفاطمہ مع اسٹاف کے علاوہ بی آرپی محمد احمد، سی آرپی مصطفی قادری، جناب حیدرعلی ای سی او برائے دفتر بی ای او اور جناب اسدسلیم مؤظف مدرس سرکاری اردو ہائی اسکول فیض پورہ کے علاوہ دیگر مہمانان موجودتھے۔ واضح رہے کہ فاطمہ شیخ کتب خانہ کے لئے بیدر کے باوقارشاعر اور افسانہ نگار ڈاکٹر انجم شکیل احمدحال مقیم مدینہ منورہ کی جانب سے الماری اور کرسیوں کاتحفہ عطا کیاگیاتھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔