مسلم مصنفین تنظیم کے زیر اہتمام جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سہ لسانی مشاعرہ کا شاندار انعقاد۔


پریس نوٹ - مسلم مصنفین تنظیم کے زیر اہتمام جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سہ لسانی مشاعرہ کا شاندار انعقاد۔ 

نندیال -23/8/2026 : مسلم مصنفین تنظیم کی سرپرستی میں مقامی روٹری اسکول میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ایک عظیم الشان سہ لسانی مشاعرے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
اس مشاعرے میں ہندی، اردو اور تلگو زبان کے تقریباً 35 شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔ سامعین دیر تک ہشاش بشاش رہے۔ اس مشاعرے کی سب سے خوبصورت بات یہ رہی کہ غیر مسلم شعراء نے بھی نہایت ادب و احترام کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس بابرکت محفل میں مسلم مصنفین تنظیم کے ریاستی قائد جناب عبدالصمد صاحب، نندیال ڈسٹرکٹ صدر و جنرل سکریٹری جناب محمد رفیع، محبوب بادشاہ، نائب صدر سی. عبدالعزیز، اراکینِ تنظیم امجد شریف، سلیم پرویز، کلیم زر، عزیز پرویز و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
آخر میں تمام شعراء کرام کو شال پوشی اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔