آسام سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد مہم مخیر حضرات اور آئمہ کرام جمعہ کے موقع پر عوام الناس سے مالی تعاون کی اپیل کریں۔
حیدر آباد 5 اگست (نمائندہ) حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت صوبہ آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے ۔ 21/ اضلاع کے 6/ لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہیں اور آسام کے بالائی اضلاع شیوا سا گر چرائیڈ یو اور جو ہاٹ اس وقت قیامت خیز سیلابی تباہ کاریوں سے دو چار ہیں ۔ جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے موصول شدہ رپوٹ کے مطابق مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد دیہاتوں میں (7400) مکانات مکمل طور پر تباہ اور (36500) سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ سیکڑوں مساجد زیر آب ہو کر تباہ ہوچکی ہیں ۔ (84000) ہیکڑ فصلیں بر باد ہو چکی ہیں ۔ اور اموات کی تعداد 12 ء کے قریب ہوگی ہے ۔ نیز متاثرہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے اس وقت خوراک پینے کے صاف پانی ادویات کپڑوں اور عارضی رہائش کی اشد ضرورت ہے۔ جمعیۃ علماء ہمیشہ قدرتی آفات میں خدمت خلق کو اپنی دینی ملی ذمہ داری بجھتی رہی ہے ۔ جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت ہر جمعیتہ علماء ہند کی ٹیم اور جمعیۃ علماء آسام کے صدر محترم مولانا بدرالدین اجمل صاحب مدظلہ کہ معاونت کے ساتھ اپنی وسعت کے مطابق شروع دن سے بارش سے متاثر علاقوں میں بلا تقریب مذہب وملت دن رات خدمت انجام دے رہی ہیں اسے نازک موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم اور ریاستی صدر محترم نے جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور نظمائے اعلی کارکنان اور محبان جمعیہ سے درمندانہ گزارش کی ہے کہ آپ حضرت اپنے اضلاع منڈل اور تعلقہ جات میں فوری طور پر ریلیف مہم شروع کریں ۔ مخیر حضرات اور آئمہ کرام جمعہ کے موقع پر عوام الناس سے مالی تعاون کی اپیل کریں۔ جمع شدہ امدادی رقم ریاستی دفتر جمعیۃ علماء فسٹ فلورزم زم مسجد باغ عنبر پیٹ حید آباد یا مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند سے جاری کردہ اکاؤنٹ میں جمع کرائیں ۔ (اور اس کی اطلاع ریاستی دفتر کو دے) یا ان فون نمبرات پر اطلاع دیں (27404616-040) (8639192706/8106343207) آپ حضرات اس امدادی مہم میں بھر پور تعاون کر کے متاثرہ خاندانوں کی بر وقت مدد کو یقینی بنائیں گی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment