ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں جشن آزادی کا شاندار انعقاد۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں جشن آزادی کا شاندار انعقاد۔
شولاپور : (راست) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے زیر اہتمام جشن آزادی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
ملک کا ۸۰ واں یوم آزادی بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ پورے ملک میں منایا گیا۔اسی کی ایک کڑی اسکول ھذا میں شوشل اسوسی ایشن اردو ہائی اسکول کے سابق پرنسپل محترم جناب عبدالجبار شیخ سر کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی محترم جناب محمد جاوید استاد سر اور محترم جناب بشیر شیخ سر موجود تھے۔جناب عبدالجبار شیخ کے دست خاص سے پرچم کشائی ہوئی۔اس کے بعد طلباء و طالبات نے قومی گیت پر اجتماعی قواعد پیش کی۔
طلباء و طالبات نے حب الوطنی پر بہترین تقاریر اور قومی گیت نیز قومی گیت پر رقص پیش کرتے ہوئے مہمانان اور سرپرست و والدین کا دل جیت لیا۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ایک ایسا اسکول ہے جو طلباء و طالبات کی ہمہ جہت ترقی، شخصیت سازی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے جناب عبدالجبار شیخ سر نے کہا۔
مہمانان خصوصی جناب محمد جاوید استاد سر نے کہا کہ یہ اسکول چھوٹا ضرور ہے لیکن مہاراشٹر میں اپنی کامیابیوں کے بل پر جانا پہچانا جاتا ہے۔جناب بشیر شیخ سر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے ۸۰ فی صد طلباء و طالبات نے تقاریر اور گیت میں حصہ لیا اس سے اسکول کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ جلسہ اسکول کے چیئرمین محترم جناب محبوب تامبولی سر کی رہنمائی میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے تمہیدی کلمات پیش کئے اور مہمانان کا استقبال کیا۔اس جلسے کی نظامت محترمہ سمیرا شلیدار اپا نے کی۔تحریک صدارت محترمہ گلناز شلیدار آپا نے کی اور تائید محترمہ رضوانہ قاضی آپا نے فرمائی۔
اس جشن میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔جناب عرفاں پٹھان سر نے شکریہ ادا کیا۔اس جلسے میں سرپرست و والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس جلسے کو کامیاب بنانے میں ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ امرین ملانی آپا نے اپنے خدمات پیش کئے۔
Comments
Post a Comment