ڈاکٹر ابو طالب انصاری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز۔


بھیونڈی: (راست) بھیونڈی کے معروف ماہرِ طب، ممتاز ادیب اور ہمہ جہت قلم کار ڈاکٹر ابو طالب انصاری کو ان کی طویل اور گراں قدر علمی، ادبی و طبی خدمات کے اعتراف میں آرٹس کریٹیو تھیٹر (ACT)، بھیونڈی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔یہ اعزاز بروز اتوار، 16 اگست 2026ء کو بھیونڈی کے جی ۔ ایم۔ مومن ویمنز کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک شاندار اور باوقار تقریب میں پیش کیا گیا۔ تقریب کے چیف گیسٹ ڈاکٹر حسین اختر، چیئرمین مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے علاوہ سید شعیب ہاشمی، وکی نارائن چودھری، ACT بھیونڈی کے صدر عرفان برڈی،ڈاکٹر وثیق احمد اور دیگر معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے ڈاکٹر ابو طالب انصاری کو یہ باوقار اعزاز عطا کیا گیا۔ڈاکٹر ابو طالب انصاری نے شعبہ طب کے ساتھ ساتھ اردو ادب، تاریخ، شخصیات اور جنرل نالج جیسے متنوع موضوعات پر اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی اب تک پندرہ کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں، جو ان کے وسیع مطالعے، تحقیقی ذوق اور قلمی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان کی علمی و ادبی خدمات نے نہ صرف بھیونڈی بلکہ اردو کے وسیع حلقے میں بھی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر،کے کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری، معروف شاعر و ادیب محمد رفیع انصاری، عبدالحسیب جامعی اور دیگر احباب نے ڈاکٹر ابو طالب انصاری کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس اعزاز کو ڈاکٹر صاحب کی مسلسل علمی، ادبی اور سماجی خدمات کا بجا اعتراف قرار دیتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔