میلاد النبی ﷺ کے جلسوں کا مقصد عوام میں دینی شعور پیدا کرنا ہے: خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار۔


بیدر، 16/ اگست (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): میلاد النبی ﷺ کے جلسوں اور محافل کا انعقاد دراصل حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ عوام میں دینی شعور پیدا کرنے، محبتِ رسول ﷺ کو فروغ دینے اور سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کو عام کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ نہ ہوتی تو کوئی اور عید نہ ہوتی، کیونکہ تمام عیدوں اور خوشیوں کی اصل بنیاد حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس ہے۔ ان خیالات کا اظہار تقدس مآب پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیرسواری موروثی، سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت سیدنا تاج الدین شیر سوارؒ نے مسجدِ درگاہ حضرت سید تاج الدین شیر سوارؒ میں منعقدہ پہلی مجلسِ میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے انتہائی بابرکت اور قابلِ مسرت مہینہ ہے۔ اسی مبارک ماہ میں سرورِ کائنات، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی، جس سے پوری انسانیت کو ہدایت، ایمان اور نورِ نبوت کی دولت نصیب ہوئی۔ محافلِ میلاد کے ذریعے نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ پاک، اخلاقِ حسنہ، تعلیمات اور اسوۂ مبارکہ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کی محافل محض خوشی کے اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ان کا بنیادی مقصد دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کو مضبوط کرنا، سیرتِ طیبہ کو سمجھنا اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا عزم کرنا ہے۔ مسلمان اگر حقیقی کامیابی چاہتے ہیں تو انہیں نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنا رہنما بنانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ حسنِ اخلاق، رحمت و شفقت، عدل و انصاف اور انسانیت سے محبت کا کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے اپنے کردار و عمل سے دشمنوں کے ساتھ بھی عفو و درگزر، کمزوروں کے ساتھ شفقت اور معاشرے میں عدل و مساوات کا درس دیا۔ آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ انسان اپنے قول و فعل میں سچائی، معاملات میں دیانت داری اور دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک کو اختیار کرے۔ اگر مسلمان سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے ان روشن پہلوؤں کو د محمد مصباح الحسن جاگیردار، جانشینِ سجادہ درگاہ حضرت ممدوح، کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ممتاز نعت خواہوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے محفل کو پُرنور و پُرکیف بنا دیا۔
مجلسِ میلاد میں علماء کرام، مشائخ عظام، ائمہ و حفاظ، معززینِ شہر اور عاشقانِ رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے مجلس نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی اس بابرکت مجلس میں شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔