پرافیٹ فار آل مہم کے تحت جاری یوم خدمت انسانیت کا اورنگ آباد میں کامیاب تقریب کا انعقاد۔


چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) 24 اگست حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب کے لیے مہم کی معرفت بروز پیر شہر اورنگ آباد کے کفیل ایجوکیشن سوسائٹی, بنت حوا گروپ کے  ڈاکٹر فردوس فاطمہ اور رمضانی خان سوشل ورکر کے اشتراک سے  کارپوریشن کے  ملازمین کے ساتھ خدمت انسانیت تقریب کا انعقاد کیا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک اہم بامعنی با مقصد کے تحت یہ انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کاوش کی فردوس فاطمہ نے اس مبارک تقریب میں نبی کریم کی تعلیمات کو بہت خوبصورت انداز  پیش کیا رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کائنات کے تمام انسانوں کے لیے مثال ہے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اخلاق بلند مرتبہ  والا اور آپ دشمن کے لیے بھی خیر پسند فرماتے اسی لیے محسن انسانیت کے لقب سے نوازہ گیا اس طرح سے نبی کے پیغام کو تقریب میں موجود تمام اراکین ملازمین راجو گندپت کامبڑے , ستیش ناڈے, امول مو کڑے, منگیش ,  کشور , رتھک نادے ودیگر کے ساتھ خوب اسلوبی , خوش مزاجی کے ساتھ رمضانی خان اور ڈاکٹر فردوس فاطمہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو پہنچانے کی بہترین جدوجہد کی اور پروگرام کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔