عائشہ جیوتی ٹریننگ سوسائٹی بیدر کے زیراہتمام سرکاری اردو لوورپرائمری اسکول ہلدکھیری بیدر کے طلبہ میں تعلیمی اشیائ کی تقسیم۔


 بیدر۔ 19/اگست (راست)سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول ہلدکھیری بیدر کی صدر معلمہ محترمہ رضوانہ یاسمین صاحبہ نے عائشہ جیوتی ٹریننگ سوسائٹی کی جانب سے ان کے اسکول کے طلبہ وطالبات میں تعلیمی اشیائ (کاپیاں اور قلم) کی تقسیم تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اشیائ کی تقسیم سے اسکول اور طلبہ دونوں کوفائدہ پہنچ رہاہے۔ا س طرح کے پروگرام ہرسرکاری اسکول میں ہونے چاہےے۔ ہم اس کام کے کرنے والے تمام اداروں کے شکرگذار ہیں۔ خاص طورپر عائشہ جیوتی سوسائٹی کے ۔ جناب حیدرعلی سوداگر ECOبرائے دفتر BEOبیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ عائشہ جیوتی سوسائٹی کے ایک ذمہ دار جناب عبدالسلیم اسد نے جنوبی ہند کی معروف ادبی شخصیت یوسف رحیم میرؔ بیدری کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں میں تعداد کو بڑھانے کی مہم چھیڑ رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسدسلیم کی کوششوں کوشرف ِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ موصوف نے آگے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں تمام مضامین اورتین تین زبانیں پڑھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار بھی سکھائے جاتے ہیں۔ سنت طریقہ ، بیٹھنے اور پڑوسیوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کے آداب پر زور دیاجاتاہے۔ جناب عبدالسلیم اسد صاحب ذمہ دار عائشہ جیوتی ٹریننگ سوسائٹی بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسکول آکر طلبہ ٹائم پاس نہ کریں۔ پڑھنے کے لئے روزانہ اسکول آئیں۔ مرتے دم تک یہاں کی تعلیم اور تربیت کو یاد رکھیں۔ موصوف نے اولیائے طلبہ سے اپےل کی کہ وہ اپنی خواہشات کو ترک کرتے ہوئے اپنے بچوں کوپڑھائیں۔ ششم جماعت میں بچوں کو آٹولگاکر پڑھائیں۔کیوں کہ جو قوم علم حاصل نہیں کرتی اس کاانجام برا ہوتاہے۔انھوں نے طلبہ وطالبات سے سوالات کئے اور ہر جواب پر چاکلیٹ اورگلاب کے پھول کا تحفہ پےش کیا۔ ایک اورمہمان اردو ودکنی کے شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنی جانب سے بہت سی نظمیں سنائیں اور بروقت ایک تازہ نظم بھی ہلدکھیری کے طلبہ کے لئے پےش کی جس کو کافی پسند کیاگیا۔ برجستہ کہی گئی نظم کے تین اشعار ملاحظہ فرمائیں ؎
یہ انتظار کرنے والے بچے ہیں :::سبھی سے پےار کرنے والے بچے ہیں 
ہرایک سے یہ نیکی کرتے رہتے ہیں:::نہ کچھ ضِرار کرنے والے بچے ہیں 
پڑھیں گے اور لکھیں گے رات دن فقط :::ہمیں قرار کرنے والے بچے ہیں 
جناب یوسف رحیم بیدری نے ایس ڈی ایم سی چیرمین جناب غوث الدین صاحب سے اپےل کی کہ وہ اسکول کی ترقی کے لئے صدرمعلمہ اور دیگر معلمات سے تعاون کریں۔ جناب غوث الدین چیرمین نے اس موقع پر حیدرعلی سوداگر ECOبرائے دفتر بی ای او سے دردمندانہ اپےل کی کہ اس سرکاری اسکول کی عمارت کافی پرانی ہوچکی ہے ۔ہمارے طلبہ وطالبات کے لئے عمارت میں کلاسیس کا اضافہ کیاجائے ۔تاکہ ہمارے طلبہ ششم اورساتویں جماعت بھی اسی اسکول میں پڑھیں۔ لوورپرائمری کو ہائیرپرائمری اسکول میں اپ گریڈ کرنے سے خصوصاً ہماری لڑکیوں کوفائدہ ہوگا۔جناب حیدرعلی سوداگر نے ان سے وعدہ کیاکہ اسکول کو اپ گریڈ کرنے کی بابت بیدر کاBEOدفتر اس پر غور کرے گا۔ پروگرام کاآغاز پنجم جماعت کی طالبہ مدیحہ بےگم کی تلاوت کلام ِ پاک سے ہوا۔ طالبات فاطمہ بےگم اور زارانے حمد شریف جب کہ عرشیہ بےگم اور ندافاطمہ چہارم جماعت نے نعت شریف پےش کی ۔ بعدازاں تمام مہمانان اور چیرمین SDMCجناب غوث الدین صاحب کی شالپوشی وگلپوشی کی گئی ۔ جبکہ عائشہ جیوتی سوسائٹی کی جانب سے صدرمعلمہ رضوانہ یاسمین اور سینئرٹیچر محترمہ فاطمہ صغریٰ کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔اس موقع پر دیگر ٹیچرس میں نسرین بےگم ، سریکھاا ور دیگر موجودتھے ۔ اولیائے طلبہ کی کافی تعداد نے اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر پروگرام ملاحظہ کیا۔اورانھوں نے طلبہ کو روزانہ اسکول بھیجنے پر رضامندی کااظہاربھی کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔