خواتین سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا نمونہ بنائیں، جامعہ گلشن ِخیرالنساء ظہیر آباد میں جلسۂ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد، مفتی خلیل احمد کا خطاب۔
ظہیر آباد19/اگست (نمائندہ) نبی کریم صل اللہ علیہ والہ صلم کی زندگی تمام کائنات کے لیے مشعل راہ ہے. خواتین اگر سیرتِ النبی کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنائیں تو ہماری معاشرتی اور گھریلو زندگی میں خوشحالی آئے گی. ان خیالات کا اظہار مفتی خلیل احمد قاسمی چئیرمین وزڈم اسکول نے جامعہ گلشن خیرالنساء میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس اجلاس کی صدارت مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب ناظم جامعہ نے کی. جلسہ کا آغاز مولانا عمر فاروق قاسمی کی قرات کلام پاک سے ہوا.اس اجلاس میں تقریباًدو سو سے زائد خواتین وطالبات نے شرکت کی.جمیع علماء وحفاظِ ظہیر آباد کی جانب سے جامعہ گلشن خیر النساء، ظہیر آباد میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا. جو بہت کامیاب رہا. اجلاس میں دو سو سے زائد خواتین و طالبات نے شرکت کرکے سیرتِ طیبہ کے مختلف گوشوں سے استفادہ کیا۔جلسے کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب قاسمی، چیئرمین وزڈم اسکول ظہیر آباد، نے نبی کریم ﷺ کی گھریلو زندگی کے عنوان پر مؤثر اور اصلاحی خطاب فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں گھریلو زندگی، اہلِ خانہ کے ساتھ حسنِ سلوک، محبت، شفقت، باہمی حقوق اور اسلامی معاشرت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی اورخواتین کو سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا نمونہ بنانے کی ترغیب دی۔قبل ازیں جامعہ گلشن خیر النساء کی طالبات نے سیرتِ طیبہ کے مختلف گوشوں پر اپنے خطابات پیش کیے، جنہیں شرکائے اجلاس نے دلچسپی اور توجہ کے ساتھ سنا۔ طالبات کی جانب سے سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں کی مؤثر انداز میں پیش کش نے اجلاس کی افادیت میں مزید اضافہ کیا۔اجلاس کی نگرانی حضرت مولانا محمد عتیق احمد قاسمی،ناظم جامعہ گلشن خیر النساء نے فرمائی، جبکہ مفتی محمد عمر فاروق قاسمی نے مہمانانِ گرامی اور شرکائے اجلاس کا استقبال کیا۔مولانا محمد لئیق احمد بلالی کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment