شرن بسواپّا کی پہلی برسی کے موقع پر 'انترنگا اکشرا' کی رسمِ اجراء - ڈاکٹر ماجد داغی و ڈاکٹر عبدالباری اور شہر کے منتخب اداراجات، تنظیموں اور انجمنوں کے صدور کو اعزازات۔


کلبرگی  29 / اگسٹ.  شرن بسویشور سنستھان، کلبرگی و شرن بسوا یونیورسٹی اور  ڈاکٹر شرن بسوا اپّا اسٹڈی چیئر کے مشترکہ زیرِ اہتمام 8 ویں مہاداسوہا پیٹھادی پتی،آنجہانی ڈاکٹر شرن بسوپا اپّا کی پہلی برسی کے موقع پر 'انترنگا اکشرا' شعری مجموعے کی رسمِ اجراء اور ’کاوی اعزاز‘ کی تقریب ،  بتاریخ  30 / اگسٹ 2026 ، بوقت  11.00 بجے دن، بمقام پوجیہ دوڈپا اپا سبھا منٹپ، احاطہ شرن بسویشور یونیورسٹی و ایس بی تعلیمی ادارجات ، کلبرگی میں زیرِ سرپرستی پوجیہ شری دوڈپا ایس اپا ، 9 ویں مہاداسوہا پیٹھادی پتی اور بہ قیادت شری بسواراج دیشمکھ سکریٹری شرن بسویشور ودیا وردھک سنگھ منعقد ہے ۔ اس تقریب کی افتتاح نامور صنعتکار ڈاکٹر لنگراج ایس پاٹل فرمائیں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وجئے دیوی ایمریٹس پروفیسر کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمن یونیورسٹی اور ڈاکٹر وجے دیوی ایمریٹس پروفیسر، کرناٹک اسٹیٹ اکاما دیوی ویمنس یونیورسٹی مذکورہ کتاب کی رسمِ اجراء انجام دینگے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ و ڈاکٹر عبدالباری صدر بزمِ فروغِ ادب کے علاوہ شہر کے منتخب اداراجات، تنظیموں اور انجمنوں کے صدور کو اعزازات سے نوازا جائے گا ۔
اس تقریب میں پروفیسر آر کے ہڑگی بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے  جبکہ پروفیسر انیل کمار جی بڑوے وائس چانسلر ، ایس بی یونیورسٹی صدارت فرمائیں گے اور ڈاکٹر نیلمبیکا پولیس پاٹل کے علاوہ  ڈاکٹر پربھو دیشمکھ، ڈاکٹر لکشمی پاٹل ماکا رجسٹرار ایس بی یونیورسٹی تقریب کی میزبانی فرمائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔