اردو اسکول کمپلیکس کی بحالی کے لیے کامیاب نمائندگی - آندھراپردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ڈی.ای.او سے ملاقات۔
نندیال (راست) آندھراپردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے اسٹیٹ کنوینر سی. عبدالعزیز* صاحب کی صدارت میں ایسوسی ایشن کے قائدین نے اردو مسائل کی یکسوئی کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر جناردھن ریڈی صاحب سے کامیاب نمائندگی کی۔
اس وفد میں نندیال ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ شمیم بانو، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری امجد شریف، ڈسٹرکٹ قائدین محفوظ الحق انصاری، نوراللہ اور دیگر شامل تھے۔
نمائندگی کے دوران مسلم اقلیت اردو طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اردو اسکول کمپلیکس کی دوبارہ بحالی کی اہمیت سے ڈی.ای.او صاحب کو تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔
اسی طرح جہاں جہاں ماڈل پرائمری اردو اسکول موجود ہیں اور وہاں اساتذہ کی شدید ضرورت ہے، وہاں اردو اکیڈمک انسٹرکٹرز کے فوری تقررات کے لیے التماسی درخواست پیش کی گئی۔
اس موقع پر ڈی.ای.او جناردھن ریڈی صاحب نے بھرپور یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی سطح پر کوششیں کریں گے تاکہ *اردو اسکول کمپلیکس کی دوبارہ بحالی یقینی ہو۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ سطح پر جائزہ لے کر جہاں کہیں ضرورت ہو اردو اکیڈمک انسٹرکٹرز کے تقررات کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment