الحراءاردواسکول بھساول میں والدین و سرپرست مٹینگ وانعام یافتہ طلباء کا استقبال۔
بھوساول (راست) الحراء اردو پرائمری اسکول بھساول میں امسال کی پہلی والدین و سرپرست مٹینگ کاانعقاد اسکول چیرمین حاجی انصاراحمد کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اسں موقع پر والدین و سرپرست کی مختلف تعلیمی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔صابر سرنے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہو ئے تفصیل سےمٹینگ کی غرض وغایت کے ساتھ ساتھ والدین کی ذمےداریوں پرروشنی ڈالی۔صدر معلم ضیاء النبی سرنے تعلیمی مسائل اور انکے حل کی نشاندہی فرمائی ۔ سیرت النبی تقریری مقابلہ میں انعام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا استقبال کیا گیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں حاجی انصاراحمد نے لفظ اقراء کی تفسیر بیان کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کےمختلف گوشوں پرسیرحاصل گفتگو فرمایٔ اور والدین سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو صرف تعلیم یافتہ نہ بلکہ اچھے اور بااخلاق انسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس موقع پر والدین و سرپرست نےکثیر تعداد میں شرکت فرما کر مٹینگ کو کامیاب کیا۔
اس موقع پر سوسائٹی کے صدر جناب سعید خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے والدین و سرپرست نےکثیر تعداد میں شرکت فرما کر مٹینگ کو کامیاب کیا ۔
Comments
Post a Comment