درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں جلسۂ استقبالِ ماہِ ربیع الاول منعقد ہوگا۔


بیدر 11/ اگست (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں 28 صفر المظفر 1448ھ مطابق 12/ اگست 2026ء بروز چہارشنبہ صبح 11:00 بجے تا قبل از وقتِ نمازِ عصر جلسۂ استقبالِ ماہِ ربیع الاول منعقد ہوگا۔ یہ روحانی و اصلاحی جلسہ پیرِ طریقت حضرت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف کی زیرِ نگرانی منعقد ہوگا۔
جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، جبکہ دارالعلوم قادریہ بگدل کے اساتذۂ کرام اور جید علمائے دین ماہِ ربیع الاول کی آمد، سیرتِ طیبۂ رسولِ اکرم ﷺ، محبتِ رسول ﷺ، اتباعِ سنت، اولیائے کرام کی تعلیمات، تصوف اور اصلاحِ معاشرہ کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کریں گے۔ اس موقع پر حمد، نعتِ رسولِ اکرم ﷺ، منقبت اور ذکر و اذکار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
 حضرت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی درسِ تصوف دیں گے۔ درسِ تصوف دینے کے بعد امتِ مسلمہ، ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان، اتحاد و اتفاق، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں گے۔
 تمام مریدین، معتقدین اور عامۃ المسلمین سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ جلسۂ استقبالِ ماہِ ربیع الاول میں بروقت شرکت کرکے علمائے کرام کے خطابات، درسِ تصوف اور دعا سے مستفید ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔