شوراپور و رنگم پیٹھ میں دسویں بار بارہ روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ کے انعقاد کا اعلان۔


شوراپور و رنگم پیٹھ میں دسویں بارہ روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ کا اعلان۔

شوراپور: دسویں مرتبہ، شوراپور و رنگم پیٹھ کی سرزمین پر بارہ روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ بصد عقیدت و احترام حسبِ ذیل نظام العمل منعقد ہوں گی۔ یہ محافل یکم تا 12 ربیع الاول 1448ھ، مطابق 15 اگست 2026ء تا 26 اگست 2026ء منعقد ہوں گی۔ تمام نشستوں کا وقت بعد نمازِ عشاء تا 11 بجے شب مقرر ہے۔

محافل کا تفصیلی پروگرام

یکم ربیع الاول 1448ھ — 15-8-2026ء، بروز ہفتہ
عنوان: میلادِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد آثار شریف، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا شیخ سلیم الدین صاحب نظامی، صدر مدرس ایم ایس ایوی ایشن، گلبرگہ؛ حضرت مولانا حافظ محمد سہیل رضا صاحب، شوراپور؛ حضرت مولانا حافظ عبد الرحمن صاحب، شوراپور۔

2 ربیع الاول 1448ھ — 16-8-2026ء، بروز اتوار
عنوان: سیرتِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد افضل الدولہ، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا ولی بادشاہ صاحب قادری، خطیب و امام مسجد طیبہ، سندھ نور؛ حضرت مولانا حافظ سید عرفان قادری صاحب، شوراپور۔

3 ربیع الاول 1448ھ — 17-8-2026ء، بروز پیر
عنوان: جمالِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد صوبہ دار، (کورٹ ایریا)، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا نظام الدین صاحب برکاتی، خطیب و امام مسجد صدر دروازہ، یادگیر؛ حضرت مولانا قاری محمد سلیم صاحب رضوی، یادگیر۔

4 ربیع الاول 1448ھ — 18-8-2026ء، بروز منگل
عنوان: عبادتِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد انصاریہ، (اوپر محلہ)، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا جاوید اختر حبیب مصباحی، صدر مدرس دارالعلوم رضائے مصطفیٰ، گلبرگہ؛ حضرت مولانا حافظ علاء الدین صاحب، شوراپور۔

5 ربیع الاول 1448ھ — 19-8-2026ء، بروز بدھ
عنوان: علمِ غیبِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد حنفیہ، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا سید عاطف ابرار صاحب ازہری، مدرس دارالعلوم رضائے مصطفیٰ، رائچور؛ حضرت مولانا حافظ علی حسن صاحب، شوراپور۔

6 ربیع الاول 1448ھ — 20-8-2026ء، بروز جمعرات
عنوان: عشقِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مدینہ مسجد، جلال محلہ، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا حافظ محمد اکبر علی صاحب امجدی، صدر مدرس دارالعلوم انوار مصطفیٰ، گوگی شریف؛ حضرت مولانا حافظ چاند صاحب، شوراپور۔

7 ربیع الاول 1448ھ — 21-8-2026ء، بروز جمعہ
عنوان: دیدارِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: جامع مسجد (بڑی مسجد)، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا صادق حسین صاحب نظامی، خطیب و امام مسجد چوک حسینی علم، یادگیر؛ عالیجناب قاضی محمد افضل الدین صاحب صدیقی، صدر قاضی، یادگیر۔

8 ربیع الاول 1448ھ — 22-8-2026ء، بروز ہفتہ
عنوان: ناموسِ رسالت ﷺ
مقام: مسجد عثمانیہ، رنگم پیٹھ (شوراپور)
علمائے کرام: حضرت مولانا احمد رضا صاحب، خطیب و امام مسجد بندہ نواز، رائچور؛ حضرت مولانا عبد اللہ صاحب نوری، شوراپور۔

9 ربیع الاول 1448ھ — 23-8-2026ء، بروز اتوار
عنوان: عدلِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد معظم پورہ، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا سید قاسم بخاری قادری صاحب، خطیب و امام جامع مسجد سینکرٹس وادی، گلبرگہ؛ حضرت مولانا حافظ مجاہد حسین صاحب رضوی، شوراپور۔

10 ربیع الاول 1448ھ — 24-8-2026ء، بروز پیر
عنوان: معجزاتِ مصطفیٰ ﷺ
مقام: مسجد حسین خان، شوراپور
علمائے کرام: حضرت مولانا سید زین الدین صاحب، کامل الفقہ، جامعہ نظامیہ، حیدرآباد؛ حضرت مولانا حافظ محمد یونس قادری صاحب، شوراپور۔

11 ربیع الاول 1448ھ — 25-8-2026ء، بروز منگل
عنوان: جشنِ میلاد النبی ﷺ
اس روز اپنی اپنی مساجد میں بعد نمازِ عشاء تا 11 بجے شب محافل منعقد ہوں گی اور مقامی علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔

12 ربیع الاول 1448ھ — 26-8-2026ء، بروز بدھ
عنوان: محفلِ نعت و سلام
مقام: مسجد آثار شریف، شوراپور
شوراپور کے معروف نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت و سلام پیش کریں گے۔

تمام برادرانِ اسلام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ان مبارک محافلِ میلاد میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

الداعیان: نوجوانانِ اہلِ سنت، شوراپور و رنگم پیٹھ

Naojawanane Ahle Sunnat Shorapur & Rangampet

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔