اکولہ میں وحدت اسلامی ہند کا عظیم الشان خطابِ عام: "دختر کشی، حقوقِ نسواں اور پیغامِ رحمت عالم ﷺ" پر مولانا سید تفضل حسینی کا سیر حاصل خطاب۔


اکولا (پریس نوٹ) : وحدت اسلامی ہند کی کل ہند مہم "پیغامِ رحمت عالم (صلی اللہ علیہ وسلم)" کے ضمن میں مومن پورہ مسجد، اکولہ میں ایک عظیم الشان "خطابِ عام" کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔وحدت اسلامی اکولہ سیرت النبی ﷺ لیکچر سیریز کا پچھلے کئی سالوں سے منعقد کررہی ہے۔ بروز پیر، 17 اگست کو بعد نمازِ عشاء منعقدہ اس پروگرام کا عنوان "دختر کشی، حقوقِ نسواں اور پیغامِ رحمت عالم ﷺ" تھا۔
اس باوقار تقریب میں ملک کے معروف عالمِ دین حضرت مولانا سید تفضل حسینی نقشبندی شاذلی صاحب نے بطورِ مقررِ خاص شرکت کی اور مقررہ عنوان پر انتہائی دلنشیں اور سیر حاصل گفتگو فرمائی۔
 پروگرام کا آغاز قاری عدنان صاحب کی ایمان افروز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد جناب عرفان ظفر صاحب نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ پاک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
  پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا عبد العظیم فلاحی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
  حضرت مولانا سید تفضل حسینی نقشبندی شاذلی صاحب نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ اسلام نے عورت اور بیٹی کو جو مقام اور حقوق عطا کیے ہیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات نے جہاں بیٹی کی پیدائش کو باعثِ رحمت اور خوشی قرار دیا، وہیں خواتین کو ان کے جائز حقوق سے سرفراز فرمایا۔
مومن پورہ مسجد میں منعقدہ اس روح پرور اجتماع کو کامیا ب بنانے کے لیے وحدت اسلامی کے رفقاء اور مقامی اراکین نے انتھک محنت اور کوششیں کیں۔ پروگرام میں مقامی ذمہ داران علماء کرام اور عوام الناس مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علمی و اصلاحی بیان سے استفادہ کیا۔منتظم نے آئندہ ہونے والے تین سلسلہ وار خطابات میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔