گرین مہاراشٹرا مہم کے تحت ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں شیر کاری۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) حکومت مہاراشٹر کی خصوصی مہم 'گرین مہاراشٹر' کے تحت ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، مہرون، جلگاؤں کے میدان پر شجرکاری کی گئی۔ پرنسپل حفیظ منیار نے موجود طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ درخت ہمیں صاف ہوا، سایہ، پھل، پھول ، دوائیں اور بہت کچھ فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، وہ ہمیں بے لوث دینے کی خوبی اور خدمت کا سلیقہ سکھاتے ہیں۔اس میں ایک سبق ہے جس کی ہم سب کو تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا ہدف کم از کم 100 درخت لگانے کا ہے۔ اس موقع پر سپروائزر سید مختار، شعبہ ماحولیات کے سربراہ شیخ زیّان احمد ، شاہ سمیّہ میڈم، فرحانہ میڈم، اور 11 اور 12 جماعت کے طلباء و طالبات موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔