سرکاری اردو اسکول میں داخلہ کرواکر اردو زبان کا تحفظ فرمائیں : حیدر علی ای سی او۔
بیدر. 11/اگست.(محمدیوسف رحیم بیدری) اردو سے محبت کرنے والے احباب اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اردو اسکول میں کرواکر اردو زبان کا تحفظ فرمائیں، یہ بات آج جناب حیدر علی سوداگر ای سی او برائے BEO دفتر بیدر نے کہی. وہ آج سرکاری اردو mps اسکول، بلال کالونی بیدر میں منعقدہ تعلیمی اشیاء کی تقسیم تقریب سے خطاب کررہے تھے.جسکی صدارت انچارج صدر معلمہ محترمہ نسرین بیگم نے کی، جبکہ دیگر اساتذہ تبسم سلطانہ، محترمہ ناگ ونی کنڑا ٹیچر موجود تھے.
انھوں نے اولیاء طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اول جماعت میں مزید بچوں کو داخل فرمائیں.جناب محمد خورشید وظیفہ یاب صدر معلم اور صدر آئیٹا بیدر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اسکول میں داخلوں سے متعلق مسجد میں اعلان کیا گیا ہے، دیگر طریقے بھی اختیار کئے جارہے ہیں. جناب عبدالسلیم اسد وظیفہ یاب صدر معلم نے کہاکہ ہم سب یوسف رحیم بیدری جیسی اردو زبان کی ادبی شخصیت کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ بڑھانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، وہ آجکل سفر پر ہیں. ان کے آنے کے بعد کام میں مزید اضافہ ہوگا. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ، حمد ونعت سے ہوا. اسکول کے ٹیچرس کی جانب سے طلبہ میں کاپیاں اور پین تقسیم کئے گئے، اسکول کے اسٹاف کی جانب سے تمام مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی. اسی طرح مہمانوں اور دیگر افراد کی جانب سے انچارج صدر معلمہ کو تہنیت پیش کی گئی. اظہارتشکر پر تقریب اختتام کو پہنچی.ایس ڈی ایم سی کے نائب صدر بھی موجود تھے.
Comments
Post a Comment