مہاراشٹر کی نائب وزیراعلی سنیترا پوار سے ملاقات، مہا ٹی ای ٹی امتحان میں حجاب کے معاملے پر ایم ایل اے ثنا ملک کی قیادت میں جی آئی او کی موثر نمائندگی۔
ممبئی: (راست) آج مہاراشٹر کی معزز نائب وزیراعلی منسٹر محترمہ سنیترا پوار سے ملاقات کے دوران گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO)، مہاراشٹر ساؤتھ زون کی جانب سے مہا ٹی ای ٹی (Maha TET) امتحانی مراکز میں حجاب پہننے والی طالبات اور امیدواروں کو درپیش مشکلات اور پابندیوں کا معاملہ پیش کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ حجاب کا اہتمام کرنے والی امیدواروں کو بھی مہا ٹی ای ٹی امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی کے ایسے مناسب انتظامات اور طریقۂ کار اختیار کیے جائیں جو NEET اور JEE جیسے اہم مسابقتی امتحانات میں اختیار کیے جاتے ہیں۔
نمائندگی میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی اہل اور مستحق خاتون کو صرف اس کے مذہبی لباس یا حجاب کی وجہ سے تعلیمی اور روزگار کے مواقع سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ سیکیورٹی کے تقاضوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایسا عملی اور منصفانہ طریقۂ کار وضع کیا جائے جس سے حجاب کرنے والی امیدواریں بھی بلا رکاوٹ امتحان میں شرکت کر سکیں اور اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کا سفر جاری رکھ سکیں۔
نائب وزیراعلی نے وفد کی بات کو بغور سنا اور اس پر ضروری کاروائی کی یقین دہانی کرائی
Comments
Post a Comment