ہندوستانی مسافرون کو سہولت۔ ریاض ایئر کی ممبئی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز -


 کے این واصف : مملکتِ سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی “ریاض ایئر” نے منگل 4 اگست ریاض سے ممبئی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ جو ہندوستانی مسافروں اور زائرین کے لیے نئی سہولت ہے۔ 
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان یومیہ پروازیں جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنز کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو پورا کرنے، بزنس ٹرپ اور فیملی وزٹس کو مزید آسان بنانے میں بھی مدد کرے گا۔
 ایئر لائن کے مطابق نئے روٹس اس کی توسیعی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد دارالحکومت ریاض کو دنیا کے اہم اقتصادی، سیاحتی اور ثقافتی مراکز سے مزید مؤثر انداز میں منسلک کرنا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔