سو فیصد خالص ’’مزاحیہ مشاعرہ‘‘ اور سمینار- کرناٹک اردو اکادمی۔


بنگلور (راست) کرناٹک اردو اکادمی کی جانب سے ایک روزہ سیمینار موضوع’’ افسانچہ گاری‘‘ بمقام : آڈیٹوریم، کے یم ڈی سی بھون، شیشادری پورم، یس سی روڈ، بنگلورو بروز جمعرات بتاریخ 20 اگست 2026 بوقت صبح 11 بجے اور ظہرانہ کے بعد ’’مزاحیہ مشاعرہ‘‘بوقت 3 بجے سے منعقد ہے۔ دونوں نشستوں کی صدارت مولانا محمد علی قاضی، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی فرمائیں گے۔ سیمینار میں جناب فیاض قریشی، ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ خان اور محبوب بی بطور مہمانان شریک ہوں گے۔ اسماعیل وفا، مہاراشٹرا، ڈاکٹر طیب خرادی، تمل ناڈو، ڈاکٹر امام قاسم، آندھرا پردیش اورجناب ملنسار اطہر احمد، بنگلوروافسانچہ کے تعلق مقالے پیش فرمائیں گے۔ اس موقع پر جناب منظور وقار، گلبرگہ اور عرفان افضل ، بنگلورومنتخب افسانچہ پیش کریں گے۔ اس کے بعد ظہرانہ کا وقفہ ہوگا اور پھرسہ پہر 3 بجے تا شام 6:30 بجے شہرِ گلستان بنگلور میں ایک عرصہ بعد سو فیصد خالص ’’مزاحیہ مشاعرہ‘‘ منعقد ہے ۔جس میں جناب وحید پاشاہ قادری، حیدرآباد، سندر مالیگاونوی، مالیگاؤں، چاچا پال موری، تلنگانہ، راحت حرارت، چینئی، فرید سحر، حیدرآباد، لطیف الدین لطیف، حیدرآباد، نصرت رحیم، چکمگلور، ملنسار اطہر احمد، بنگلورو، اثر جعفری، علی پور، حمید سلیم حمید، بیدر، عرفان رائچوری، رائچور مدعو ہیں جن کا کلام سن کر آپ ہنستے ہنسے لوٹ پوٹ ہوجائیں گے ۔ مشاعرے کی صدارت مولانا محمد علی قاضی، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی کریں گے اور مہمانانِ خصوصی جناب نصرت رحیم، جناب فرید سحراورجناب ملنسا اطہر احمد ہوں گے ۔ تشریف لائیں، غمِ روزگار و غمِ دنیا بھول کر کچھ دیر ہنس لیں ہنسا لیں۔ پروگرام کی اطلاع آپ اپنے دوست و احباب کو بھی دیں تاکہ وہ بھی اس پروگرام کا بھر پور مزا اٹھائیں۔ کنونیر : منیر احمد جامی ، رکن، کرناٹک اردو اکادمی ۔ یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی و جملہ اراکین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔