مسلمانو ! اپنے پیارے نبی کو بدنام نہ کرو - مفتی محمد ھارون ندوی - دھولیہ میں جمعیت علماء کا جلسہ سیرت النبی و اصلاحِ معاشرہ کا کامیاب پروگرام۔


دھولیہ(راست) مسلمانو اپنی حرکتوں سے اپنے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو،اُنکے لائے ہوئے دین کو بدنام نہ کرو، آپ کی پیاری تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں لاکر دُنیا کو اِسلام کی اچھائیوں سے قریب لاؤ، ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ایسے قائد نہیں ہے کہ اُنکو صِرف ایک دن یا ایک مہینہ ھی یاد کیا جائے وہ تو ایسے ھیں کہ جن کو ہر وقت ہر لمحہ یاد کیا جائے، اُنکی ہر ادا ہر سنت کو زِندگی میں لایا جائے، حالات کیسے بھی هو پیارے نبی کریم کی تعلیمات اخلاق کو اپناؤ دُنیا تمھاری غُلام ہوگی، دوسروں کی طرح ہمارا جلوس نہ ہو، ہمارا جلوس امن شانتی نبی کی پیاری تعلیمات کو پھیلانے کا کام کرے تو بات بنیگی، جوانو! ہر قسم کے نشہ سے اپنے آپکو پاک رکھو، نشه کے کاروباریوں کا سماجی بائیکاٹ کرو،اور متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کرو، ایسی بہت ھی اھم باتیں نصیحتیں جمعیت علماء مہاراشٹرا کے نائب صدر اور اِس اِجلاس کے مقرر خُصوصی حضرت مفتی محمد ھارون صاحب ندوی نے اپنے بیان میں پیش کی ۔ 
اِس اِجلاس کی صدارت حافظ حفظ الرحمان صاحبِ نے فرمائی اور اسٹیج پر جمعیت علماء کے نمائندے مولانا شکیل قاسمی، مشتاق صوفی، یوسف عرف پاپا سر، مولانا مبین ملّی، حافظ جمیل، شوّال انصاری، حافظ خالد جلگاؤں اور شھر کی سیاسی سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھی، اِس اِجلاس کی شاندار نظامت جناب ایاز احمد ایاز نے فرمائی ۔ جمعیت علماء کا یہ اِجلاس تاریخی کامیاب اِجلاس رہا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔