انجمن ریختہ گویان کے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب سے طاہر بن حمدان، عظمت اللہ حسینی، عبیداللہ کوتوال،پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب۔
حیدرآباد۔21/اگست (راست) انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام اردو ہال میں منعقدہ جناب وی کرشنا کی تہنیتی و اعتراف خدمات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اردو اکیڈیمی صدر جناب طاہر بن حمدان نے کہا کہ اردو زبان وتہذیب و اردو ادب کے فروغ کے لئے وی کرشنا کی 33 سالہ خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ صدرنشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن جناب عبیداللہ کوتوال نے وی کرشنا کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے نظم وضبط اور دفتری کاموں میں ان کی مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ جناب عظمت اللہ حسینی صدرنشین وقف بورڈ نے کسی شخص کے 33 سال تک ایک ہی اکیڈیمی سے وابستگی اور اردو زبان وادب کے لئے اپنے آپ کو وقف کردینے کے جذبے کی ستائش کی۔ ڈاکٹر مصطفی کمال مدیر شگوفہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکیڈیمی میں خدمات انجام دینے کے لئے وی کرشنا نے باضابطہ اردو سیکھی اور ابتدائی امتحانات بھی کامیاب کئے جو قابل تعریف ہے۔ صدر جلسہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ نے اپنے صدارتی خطاب میں اردو اکیڈیمی میں اپنی خدمات کے دوران وی کرشنا کے کام کاج کے طریقہ کار، نظم وضبط اور وقت کی پابندی اور بے پناہ دفتری صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور وی کرشنا کو اردو دوست اور مخلص قرار دیا۔ تقریب کا آغاز ”ترانہ ہندی“ سے کیا گیا جسے انجمن ریختہ گویان کے اراکین نے پیش کیا۔ ڈاکٹر جاوید کمال صدر انجمن ریختہ گویان نے تمام مہمانوں اور شرکاء تقریب کا استقبال کیا اور انجمن کے زیراہتمام منعقدہ تاریخی اور یادگار محفلوں کا ذکر کیا اور اس کا مقصد اردو کے فروغ اور غیر اردو داں مسلم طبقہ کے لوگوں میں شعور بیدار کرنا بتایا۔ ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی نے وی کرشنا کا تعارف پیش کیا۔ڈاکٹر حمیرہ سعید معاون کنوینر نے بڑے خوبصورت اور متاثر کن انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب کے لئے اردو ہال کو بہت خوبصورت انداز سے آراستہ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر معین افروز اور ڈاکٹر معین امر بمبو نے تہنیتی قطعات پیش کئے۔ تقریب سے جناب ایم اے ماجد، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز، ڈاکٹر ناظم علی محترمہ رفعیہ نوشین، محترمہ اصغری بانو، جناب شیخ اسمٰعیل (اردو اکیڈیمی)، جناب سلیم فاروقی،حسام الدین ریاض، جناب افضل خاں، ریختہ ڈاٹ کام کے علاوہ وی کرشنا کی اہلیہ اور صاحبزادے نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر کثرت سے وی کرشنا کی مختلف شعراء، ادیبوں اور چاہنے والوں کی طرف سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ انجمن ریختہ گویان کی جانب سے جناب طاہر بن حمدان، جناب عظمت اللہ حسینی، جناب عبیداللہ کوتوال، پروفیسر ایس اے شکور، ڈاکٹر حمیرہ سعید، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین، ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی، ڈاکٹر روبینہ شبنم، سید ابراہیم کفیل، محترمہ زبیدہ، محترمہ اصغری بانو، جاوید محی الدین، واجد محی الدین، رفیعہ نوشین، جناب کے این واصف، جناب ابومسعود عبدالغنی سابق تحصیلدار محبوب نگر، معین خاں اور اردو مسکن کا اسٹاف اور دوسروں نے وی کرشنا کی شال پوشی، گلپوشی،خوبصورت مومنٹو اور رادھا کرشنا کا خوبصورت فوٹوفریم پیش کیا۔ ڈاکٹر نکہت آراء شاہین نے مہمانوں کے ساتھ ساتھ تمام اردو اخباروں کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا جن کے صحافتی تعاون کے بغیر کوئی تقریب کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔ اردو ہال کے منتظمین کے بھرپور تعاون کا اور تمام شرکاء جلسہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانہ پر ہوا جسے انجمن ریختہ گویان کے اراکین نے پیش کیا۔
Comments
Post a Comment