یو۔ای۔ایس۔ مہلا مہاودیالیہ، سولاپور میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گولڈ میڈلسٹ طلبہ کی تہنیتی تقریب۔
سولاپور : (راست) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یو۔ای۔ایس۔ مہلا مہاودیالیہ، سولاپور کے شعبۂ اردو کی جانب سے نعت خوانی مقابلہ اور شعبۂ اردو کے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی تہنیتی تقریب پُروقار اور روح پرور ماحول میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر زیڈ۔ اے۔ نائب، پرنسپل نے فرمائی، جبکہ محترمہ نسیم اشفاق احمد ساتکھیڑ اور محترمہ سیدہ سبین خطیب نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی کنوینر اسسٹنٹ پروفیسر فرزانہ ایچ۔ پٹیل تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت بی۔اے۔ اوّل کی طالبہ زویا نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت خوانی مقابلہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ مقابلے میں شیخ اشرف جہاں نے اوّل، لبنیٰ شیخ نے دوم اور شیخ فائزہ نے سوم مقام حاصل کیا۔
اس موقع پر شعبۂ اردو کے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی تہنیت بھی کی گئی اور ان کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعلیم، ادب، اخلاق، محنت اور مستقل مزاجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدرِ تقریب ڈاکٹر زیڈ۔ اے۔ نائب، پرنسپل نے شعبۂ اردو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے طلبہ کو مزید کامیابیوں کے لیے مبارک باد پیش کی۔
تقریب کی نظامت بی۔اے۔ دوم کی طالبات عظمٰی اور کلثوم پٹیل نے پُراعتماد انداز میں انجام دی۔ تقریب میں شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر فرزانہ ایچ۔ پٹیل، ڈاکٹر ثمینہ سید اور ڈاکٹر مسرور سید، شعبۂ انگریزی کی محترمہ عائشہ سوداگر اور محترمہ صدف باغوان، شعبۂ ہندی کی محترمہ رئیسہ پٹھان، شعبۂ فارسی کی ڈاکٹر سمیہ باغبان اور شعبۂ جسمانی تعلیم سے جی۔ ایم۔ ہرکارے نے شرکت کی۔ اساتذۂ کرام اور طلبہ کی بھرپور شرکت سے تقریب نہایت کامیاب رہی اور خوشگوار، پُروقار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment