سینیر صحافی ڈاکٹر محمد فہیم الدین کا دورہ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد۔
ظہیر آباد. (راست) 5 اگسٹ نامہ نگار. تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اردو نامہ نگار اور رہنمائے دکن کے سابق نیوز بیورو و سینیر صحافی ڈاکٹر محمد فہیم الدین نے جناب محبوب غوری نامہ نگار رہنمائے دکن کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کا دورہ کیا اور پرنسپل کالج پروفیسر محمد اسلم فاروقی سے ملاقات کرتے ہوئے کالج کی ترقی اور نمایاں کارکردگی پر پرنسپل اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا کہ حنائی سرزمین ظہیر آباد اور کوہیر ان کا وطن رہا ہے یہاں سے اردو کے کئی نامور شعرا ادیب صحافیوں اور اساتذہ نے ملک و قوم کا نام روشن کیا. انہوں نے ظہیر آباد اور کوہیر کی قدیم شخصیات کو یاد کیا اور کالج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے ڈاکٹر محمد فہیم الدین کو تلنگانہ یونیورسٹی سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی. اس موقع پر کالج پرنسپل اور ڈاکٹر محمد تنویر صدر شعبہ تاریخ کی جانب سے ڈاکٹر فہیم الدین کی شال پوشی کی گئی.
Comments
Post a Comment