ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج جلگاؤں میں یوم آزادی کی تقریب بڑے جوش و خروش سے منائی گئی۔
جلگاوں (سعید پٹیل) ملک عزیز ہندوستان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون، جلگاؤں میں جشن آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
پرچم کشائی علاقے کی نومنتخب میونسپل کارپوریٹر حناء شاکر خان کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ بعد ازیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ہائی اسکول کے طلبہ نے تقاریر کے ذریعہ شہیدانِ وطن کی قربانیوں کو یاد کیا۔ اسی طرح جونیئر کالج کی طالبات نے قومی گیت پیش کئے۔ ہر سال کی روایت کے مطابق امسال بھی کمرۂِ جماعت سجانے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا ، صدیقی نسرین میڈم نے ان کے نتائج و انعامات کا اعلان کیا۔ امسال ہوئے اسکول پارلیمنٹ الیکشن کے نومنتخب عہدیدار طلبہ کو حناء خان ، اور سماجی کارکن وسیم پٹیل نے حلف دلایا۔ اخیر میں مہمانان کے ہاتھوں اسکول کے میدان پر ایک۔ایک پودہ لگایا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق سوپروائزر سید رفیق پٹوے سر نے انجام دی جبکہ کارپوریٹر حناء شاکر خان ، سماجی کارکن وسیم پٹیل ، محمود رنگریز ، صدر مدرس حفیظ منیار سر ، سوپروائزر سید مختار سر نے اسٹیج کو رونق بخشی۔ تقریب کی نظامت ساجد خان سر نے نیز کلمات تشکر سید مختار سر نے پیش کی۔
تصاویر میں : یوم آزادی کی تقریب میں ملّت کی کچھ یادگار کلک میں پرچم کشائی، حلف برداری نیز شجر کاری کرتے مہمانان کو دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment