شمس الدین انعام دار اردو پرائمری اسکول، سید نگر، ہڑپسر، پونے میں ایک باوقار اور پراثر والدین اجلاس (سرپرست میٹنگ) کا کامیاب انعقاد
سید نگر، ہڑپسر (پریس ریلیز) : مسلم سماج پربودھن سنستھا کے زیرِ اہتمام شمس الدین انعام دار اردو پرائمری اسکول، سید نگر، ہڑپسر، پونے میں ایک باوقار اور پراثر والدین اجلاس (سرپرست میٹنگ) کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد والدین کو "تعلیم کی اہمیت" سے روشناس کرانا اور بچوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنا تھا۔
برنامے کا باقاعدہ آغاز اسکول کی پرنسپل محترمہ انواری قاضی میڈم کے افتتاحی کلمات اور معزز مہمانانِ گرامی کے تعارف سے ہوا۔ پروگرام کی بہترین اور پرکشادہ نظامت کے فرائض محترمہ مبینہ مس نے انجام دیے۔
اجلاس میں بطورِ خاص تشریف لائے مہمانانِ گرامی ڈاکٹر سیماب صاحب اور ڈاکٹر مدثر صاحب نے والدین کی رہنمائی کرتے ہوئے دورِ حاضر میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے موثر نکات پیش کیے۔
اس موقع پر مسلم سماج پربودھن سنستھا کی بانی محترمہ اشرف ملا میڈم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیمی ترقی اور ان کی تربیتی رہنمائی کے لیے اسکول کے ساتھ مسلسل تعاون برقر
Comments
Post a Comment