جلگاؤں کی ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول کی ون مہوتسو میں طلباء کی نمایاں کامیابی۔


جلگاؤں (سعیدپٹیل) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول،مہرون ،جلگاؤں کے تین طالبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ گذشتہ دنوں جلگاؤں بلدیہ اعظمی  کی جانب سے  (ون مہوتسو) کا شاندار انعقاد کیا گیا تھا۔جس میں شہر جلگاؤں کے تمام پرائمری تا جونیئر کالج تک کے طلباءوطالبات نے پوسٹرز،ماڈلز وغیرہ تیار کرکے اس ون مہوتسو میں شرکت کی تھی۔جس میں سے ہمارے اسکول ھذا کے تقریباً 50 طلباءوطالبات نے پوسٹرز کے ذریعے شرکت فرمائی تھی۔الحمد للہ اس ون مہوتسو پروگرام میں ہمارے اسکول ھذا کے تین طالبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔جس میں سے جماعت چہارم (الف) کی طالبہ پنجاری خدیجہ نثار نے اول مقام حاصل کیا ہے ۔جماعت سوم (ج) کی طالبہ عنایہ شفقت علی نے دوم مقام حاصل کیا ہے اور جماعت چہارم (الف) کی طالبہ حمیرا جاوید شیخ نے سوم مقام حاصل کرکے اقرءایجوکیشن سوسائٹی واسکول ھذا کا نام روشن کیا ہے۔اس جنگل  جشن کے  موقع پران تینوں طالبات   کو سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے مبارک دیتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ساتھ ہی  اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اخترالدین سر ، معاون معلم محمد ایوب ، سید خورشید علی ، سید زولفقار حسن ، تنویر شاہ ، ہمایوں کھاٹک اور معاون معلمات شیخ ممتاز بی ، اختر شمیم ، نکہت یاسمین ، شیخ غزالہ پروین ، سعدیہ شاہ ، ثناء شیخ ، نسرین مرزا ، تبسم شیخ ، عائشہ شیخ ، سلطانہ شاہ ،  الفیہ شیخ ، فردوس شاہ ، مہویش انصاری ،  شیخ روزمین وغیر تدریسی عملے سے پٹھان ساجد خان اور لیاقت شیخ نے طالبات  کو مبارکباد پیش کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔