بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول اور مدرسہ دینیات آمبور میں جناب بانگی پرویز صاحب کی سرپرستی میں جشن یوم آزادی۔
بانگی حیات بادشاہ صاحب اسکول اور مدرسہ دینیات آمبور میں جناب بانگی پرویز صاحب کی سرپرستی میں جشن یوم آذادی۔
جناب بانگی پرویز اکبر صاحب مینیجروکرسپانڈنٹ کی زیر قیادت بانگی حیات صاحب اسکول اور مدرسے دینیا ت آمبور میں جشن یوم ازادی شاندار پیمانے پر منایا گیا بانگی حیات صاحب اسکول میں منعقدہ تقریب کی صدارت جناب کے الطاف احمدصاحب ہیڈ ماسٹر نے کی اور مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا جناب کریم شاہ صاحب معلم نے ہدیہ تشکر پیش کیا جناب امیر رئیس صاحب تاجر بانگی حیات بادشاہ صاحب مارکیٹ امبور اور ڈاکٹر مسیح اللہ بی یو ایم ایس مہمانان خصوصی رہے ڈاکٹر صاحب نےترنگا بلند فرمایااور مدرسے کے اعلی تعلیمی معیار پرخوشی کا اظہار فرمایا مدرسے کے بچوں نے اس موقع پر مختلف حب الوطنی سے سرشار پروگرامز پیش فرمائے اور مہمانوں سے داد تحسین حاصل کی جناب ڈاکٹر فضل اللہ انتر جامی سابق ہیڈ ماسٹر نے اپنی تقریر میں جناب بانگی پرویز اکبر صاحب مینیجر و کرسپانڈٹ کی خدمات کو سراہا نیز اپ نے ازادی کی جدوجہد میں علماء کرام بزرگان دین اور ہمارے اسلاف کی خدمات کو یاد کیا اور واضح فرمایا کہ صرف انگریزوں سے ملک کو ازاد کروانا ہی مجاہدین ازادی کا مقصد نہیں تھا بلکہ ازادی کے بعد برادران وطن کے درمیان ا خوت اور محبت پیدا کرنا اور انہی سماجی تہذیبی علمی ازادی فراہم کرنا بھی ان کا نصب العین رہا لہذا اساتذہ صرف 15 اگست اور 26 جنوری کو ازادی کی تاریخ بیان کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ ہر دن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے متعلق معلومات فڑاہم کرتے رہیں تاکہ انہی ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا اندازہ ہو اور وطن عزیز سے انہی محبت پیدا ہو اور دستور ہند میں دیے گئے معقول اختیارات سے وہ اگاہ ہوں اور طلبہ اچھے شہری بن کر ابھر کر ملک کی خدمت کے قابل بنیں اپ نے فرمایا کہ بانگی سکول اور مدرسے دینیات میں دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور بچوں کی کردار سازی پر قابل اساتذہ کے ذریعے محنت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بہت اچھے نتائج برامد ہوتے ہیں ان مدارس میں انگریزی ذریعہ تعلیم کا بھی انتظام ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو ان مدارس میں داخل فرما کر دینی ودنیوی سرخروئی حاصل کریں مدرسہ دینیات میں ایڈوکیٹ کے اے محمد علی صاحب اور جناب پی علیم احمد صاحب بطور مہمانان خصوصی شریک رہے اور اپنے دست مبارک سے ایڈوکیٹ صاحب نے قومی پرچم بلند فرمایا جناب کے اسلم تاجر بانگی حیات باشاہ صاحب مارکیٹ کی خصوصی شرکت رہی مہمانان جلسہ بچوں کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہوئے اور مدرسے کی کارکردگی کو سراہامعزز اڈوکیٹ نے بانگی پرویز صاحب کی اعلی تعلیم فراہم کرنے کے جذبہ کی تعریف کی علیم صاحب نےاساتذہ اور مینیجمنٹ کی کوششوں کی داد دی معلم عرفان احمد صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا جناب کے بابو صاحب ہیڈ ماسٹر نے صدارت فرمائی اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا جناب محبوب باشا ہ صاحب معلم نے ہدیہ تشکر پیش کیا.
Comments
Post a Comment