ادارہ ’محفل ‘ کی جانب سے اعزازیہ نشست و مشاعرہنامور شاعر - انورا عزیز انور۔
ادارہ ’محفل ‘کی جانب سے اعزازیہ نشست و مشاعرہ
نامور شاعر -
انورا عزیز انور۔
ادارہ’’ محفل‘‘ کی جانب سے ہر ماہ کسی ادبی، علمی و سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیت کی خدمات کے اعتراف میں ’’تہنیتی جلسہ و مشاعرہ‘‘ کا انعقاد عمل میں آتا ہے۔ اسی روایت کی کڑی کے طور پربروز جمعہ بتاریخ 14 اگست 2026 بوقت 6بجے شام بمقام : ڈاکٹر ممتاز احمد خان میموریل ہال، الامین کمبل پوش انگلش ہائیر پرائمری اسکول ، بنگلور تہنیتی جلسہ و مشاعرہ منعقد ہے۔ اس مرتبہ کرناٹک کے نامور شاعرانور عزیز انورؔ کے اعزاز میں یہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ صدارت ڈاکٹر آر عبدالحمیدصدر، عزم اکادمی، بنگلورفرمائیں گے۔ اور مہمانانِ خصوصی جناب ایوب احمد خان، ایڈوکیٹ، جناب قاسم سہیل،سرپرست، بزمِ اُردو، جناب سید شفیع اللہ،سیاسی قائد و سماجی کارکن، کانگریس، جناب امجد بنارسی،سکریٹری، بزمِ اُردو ہوں گے ۔تعارف و تاثرات جناب عبداللہ نادر عمری پیش کریں گے۔ اس مرتبہ محفل کی جانب سے نوجوان شاعر و قلمکارجناب قاضی سعیدؔکو برگِ نودمیدہ کا اعزاز دیا جائے گا۔ آپ تمام اہل ادب سے شرکت کی گزارش ہے۔نیاز الدین نیاز، صدر، منیر احمد جامی،سکریٹری، سلیم احمد خان، نائب معتمد
Comments
Post a Comment